www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

145f4
عراق کے ایک گروہ عھداللہ نے پوپ فرانسس سے ملاقات میں آیۃ اللہ سیستانی کے حالیہ موقف کی قدردانی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ موقف فعل اور عمل میں امام خمینی (رح) اور آيۃ اللہ خامنہ ای کی راہ اور ان کے نظریات کے مطابق ہے۔
عھد اللہ تحریک کے جنرل سیکریٹری سید ہاشم الحیدری نے کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات میں آيۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کے موقف کو خالص اسلام کا موقف بتاتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔
انھوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ پوپ سے آیۃ اللہ سیستانی کی ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے خاص طور پر اس لیے کہ آیۃ اللہ سیستانی نے اس ملاقات میں خالص اسلام کے موقف کو بیان کیا۔
اس بیان میں کہا گيا ہے کہ آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی نے پوپ فرانسس سے ملاقات میں جن الفاظ اور جملوں کا استعمال کیا وہ نہ صرف مضمون کے لحاظ سے بلکہ مصداق کے لحاظ سے امام خمینی (رح) اور امام خامنہ ای کے نظریات اور ان کے راستے کے مطابق ہیں اور یہ وہی خالص اسلام کا راستہ ہے، رسول اللہ اور اہل بیت کا راستہ ہے۔
عھد اللہ تحریک کے جنرل سیکریٹری سید ہاشم الحیدری نے کہا ہے کہ آیۃ اللہ سیستانی نے اس ملاقات میں ہمارے خطے کی اقوام خاص طور پر مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی قوم کے خلاف جنگ، تشدد، معاشی محاصرے، ایذا رسانی اور اسی طرح کے دوسرے اہم مسائل کے بارے میں جو باتیں کیں، وہ ایک عالم ربانی کے شایان شان تھیں۔

Add comment


Security code
Refresh