www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

149f9
عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں واقع الہول کیمپ سے داعشی دھشت گردوں کو عراق منتقل کر رہا ہے۔
المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق محمد کریم کا کہنا ہے کہ امریکہ، پناہ گزیں ہونے کا بہانہ بنا کر شام کے الہول کیمپ سے دھشت گردوں کو عراق منتقل کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ ان دھشت گردوں کو شام اور عراق میں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتا رہا ہے اور اس کا یہ اقدام پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔ دھشت گردوں کا یہ کیمپ شمالی شام کے صوبے الحسکہ میں واقع ہے جو داعشی دھشت گردوں کا سب سے بڑا ٹھکانہ شمار ہوتا ہے جبکہ یہ کیمپ شام کی ڈیموکریٹک فورس کے کنٹرول میں ہے۔
امریکہ سے وابستہ کرد فورس نے داعش کے زیرقبضہ اس علاقے کو واپس لینے کے لئے جب بڑی کاروائی کی تو ھزاروں داعشی عناصر فرار ہو گئے جبکہ پکڑے جانے والے کچھ عناصر کو نظربند کر دیا گیا اور ان کے اہل خانہ و لواحقین کو الہول کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

Add comment


Security code
Refresh