www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

915415
افراط زر اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ سرکاری خدمات خاص طور سے بجلی اور توانائی کے بھاری بلوں نے سعودی عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا ہے۔
سعودی شھریوں نے سوشل میڈیا پر فاتورہ_ الکھربا کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں ھوشربا اضافے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور یہ ٹرینڈ ٹوئٹر کا تیسرا بڑا ٹرینڈ بن گیا ہے۔
سعودی شھریوں نے پچھلے مھینوں کےبلوں کی تصاویر شیئر کی ہیں اور الکٹرانک طریقے سے جاری ھونے والے نئے بلوں کے ساتھ ان کا موازنہ کرتے ھوئے پچاس فیصد تک اضافے کی نشاندھی کی ہے۔
سعودی شھریوں کے پیغامات میں آل سعود حکومت کی شاہ خرچیوں پر اعتراض کرتے ھوئےکھا گیا ہے کہ شاھی خاندان اپنے غیر قانونی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے یوٹیلٹی بلوں میں اضافہ کر رھی ہے۔حالیہ برسوں کے دوران سعودی عرب میں سرکاری سطح پر دی جانے والی بھت سی مراعات ختم کردی گئیں ہیں، مھنگائی اور افراط زر نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور سرگرم افرادی قوت میں بے روزگاری کی شرح پندرہ فیصد تک پھنچ گئی ہے۔
سعودی عرب میں بے روزگاروں کی تعداد تین ملین تک بتائی جاتی ہے۔سعودی حکومت نے غذائی اشیا اور توانائی کی قیمتوں میں پھلے ھی پچاس سے سو فیصد کا اضافہ کر رکھا ہے اور اب اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے عنوان سے مزید پانچ فی صد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شاھی خاندان اور خاص طور سے ولی عھد محمد بن سلمان کی فضول خرچیوں، علاقائی اور عالمی سطح پر ان کی مھم جوئی اور خاص طور سے جنگ یمن کے اخراجات نے سعودی معیشت کو زبردست خسارے سے دوچار کر دیا ہے۔
سعودی عرب دنیا میں تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک شمار ھوتا ہے لیکن اس نے حال ھی میں معاشی اصلاحات پر عملدرآمد شروع کیا ہے جس کے تحت توانائی پر دی جانے والی سب سیڈی میں کمی کردی گئی ہے اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ کھا جارھا ہے کہ معاشی اصلاحات پرعملدرآمد کا مقصد ملک کے باون ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کم کرنا ہے -

Add comment


Security code
Refresh