www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

647208
اقوام متحدہ کے ھیومینیٹرین کوآرڈینیٹر جیمی میک گولڈرک نے کھا ہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کی ملکیتی عمارتوں کو منھدم کرنے کے منصوبے اور مغربی کنارے میں فلسطینی بدوی قبائل کی منتقلی کے منصوبے ختم کریں۔
ایک بیان میں جیمی میک گولڈرک نے کھا کہ مغربی کنارے کے علاقے خان الاحمر میں موجود صورتحال پر گھری نظر رکھی جا رھی ہے اور انھیں اس صورتحال پر سخت تشویش ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی مضافاتی علاقوں خان الاحمر ابوالحیلو کے دورے کے بعد جاری بیان میں انھوں نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل عالمی برادری کی طرف سے عائد قانونی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے اور ایک قابض قوت کی حیثیت سے فلسطینیوں کی عمارت منھدم کرنے سے پرھیز کرے اور فلسطینی بدوی قبائل کو دیگر مقامات پر منتقل نہ کرے۔
جیمی میک گولڈرک نے کھا کہ اس علاقے میں کل 181افراد مقیم ہیں جن میں سے 53 فیصد بچے ہیں اور ان میں 95 فیصد اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے کے پاس مھاجرین کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہیں۔
اسرائیلی حکام نے اس علاقے میں زور زبردستی کا ماحول پیدا کر رکھا ہے اور اس ماحول میں ان فلسطینی باشندوں کو ان کے علاقے سے نکال باھر کرنے کے خدشات پیدا ھوگئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh