www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

628555
منیر اکرم کا کھنا ہےکہ امریکہ کے جوھری پروگرام کے باعث دنیا میں ھتھیاروں کی خطرناک دوڑ شروع ھوچکی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز اسٹریٹجک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے زیراھتمام امریکہ کا 2018ء کا نیوکلیئر پوسچر ریویو‘ عالمی اور علاقائی سیکورٹی کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ امریکہ کی جوھری پالیسی سے خطے اور عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
منیر اکرم کا کھنا تھا کہ امریکہ کے جوھری پروگرام کے باعث دنیا میں ھتھیاروں کی خطرناک دوڑ شروع ھوچکی اور مستقبل کی جنگیں انتھائی پیچیدہ ھونے کے خدشات موجود ہیں، آئندہ جنگیں روایتی، غیر روائتی اور نئی ٹیکنالوجی کے مخلوط استعمال سے لڑی جائیں گی۔
ایران کے حوالے سے انھوں نے کھا کہ ایران کے اثر و رسوخ میں اضافہ، امریکہ اور ناجائز صھیونی حکومت کے لئے ناقابل برداشت ہے اور وہ ایران کا اثر و رسوخ ختم کرنا چاھتے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ امریکہ، چین کو ٹیکنالوجی کے حوالے سے محدود کرنا چاھتا ہے۔ امریکی عزائم سے پاکستان کے جوھری امور کو بھی چیلنجز درپیش ہیں۔
منیر اکرم کا مزید کھنا تھا کہ شمالی کوریا کے جوھری مسئلے پر واشنگٹن اور پیونگ یانگ کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات انتھائی کم ہیں اس معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ غیرسنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh