www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

914730
مصر کے سابق صدر جمال عبدالناصر کے بیٹے عبدالحکیم ناصر نے شام کے صدر بشار اسد کے نام ایک مراسلے میں شام پر فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ھوئے کھا ہے کہ شام دنیائے عرب کا دھڑکتا دل ہے اور یہ ملک سامراجی طاقتوں اور جارح ملکوں کا قبرستان بن جائے گا۔
مصر کے سابق صدر جمال عبدالناصر کے بیٹےعبدالحکیم ناصر نے شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملے کو انّیس سو چھپّن میں مصر کے خلاف صھیونی حکومت، برطانیہ اور فرانس کی جارحیت جیسی ھی جارحیت قرار دیتے ھوئے کھا کہ اس وقت مصر نے استقامت کا مظاھرہ کیا اور شام نے اعلان کیا کہ وہ مصر کے ساتھ ہے اور پھر مصر سامراجیوں کا قبرستان بنا اور اب شام سامراجیوں کے قبرستان میں تبدیل ھو گا۔
انھوں نے کھا کہ نیا سامراج یہ سمجھتا ہے کہ وہ عرب ملکوں میں اپنے آلہ کاروں پر اپنے عزائم مسلط کر دے گا لیکن مصر اور جمال عبدالناصر کی سرزمین سے ھم اعلان کرتے ہیں قاھرہ، دمشق کے ساتھ ہے۔
واضح رھے کہ جمال عبدالناصر مصر کے دوسرے صدر تھے جو انّیس سو چھپّن سے اپنی حیات کے آخری لمحے تک اقتدار میں رھے۔

Add comment


Security code
Refresh