www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

804573
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کھا ہے کہ اگر مقابل فریق کی جانب سے ایٹمی معاھدے کی خلاف ورزی کی بنا پر ایران کو بھی ایٹمی معاھدے سے نکلنا ھوا تو وہ فردو کی سائٹ میں چار روز کے اندر اندر بیس فیصد تک یورینیم کی افزودگی شروع کردے گا۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کھا کہ اگر ایٹمی معاھدہ ناکام ھوجاتاہے اور ایران کے اعلی حکام نے معاھدے سے پھلے والی پوزیشن پر لوٹنے کا حکم دیا تو ھم چار روز کے اندر اندر فرود سائٹ میں بیس فیصد تک یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کردیں گے-
انھوں نے اسلامی انقلاب کے دشمنوں اور خاص طور سے امریکا پر بے اعتمادی کے بارے میں کہھاکہ ایٹمی معاھدہ ایک بھترین مثال ہے کہ جس سے یہ ثابت کیا جاسکتا ہے کہ امریکیوں پر بھروسہ نھیں کیا جاسکتا-
ان کا کھنا تھاکہ امریکا پردے کے پیچھے ایران کے ساتھ تعاون کی فضا کو خراب کرنے کے لئے سارے منفی اقدامات انجام دے رھا ہے –
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کھاکہ ابھی یہ کھنا بھت مشکل ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران پر عائد پابندیوں کو معطل رکھنے کی مدت میں توسیع کریں گے یا پھر معاھدے سے نکل جائیں گے –
تاھم ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کھا کہ جو بھی واقعہ پیش آئے ایران نے ھرطرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے خود کو تیار کررکھا ہے -

Add comment


Security code
Refresh