www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

807529
اسلامی جمھوریہ ایران نے کھا ہے کہ کیمیائی ھتھیاروں کا استعمال دنیا کے کسی بھی حصے میں ھو قابل مذمت ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کھاکہ ایران اپنی اصولی پالیسیوں اور دینی و اخلاقی تعلیمات کی بنیاد پر دنیا کے کسی بھی خطے میں اور کسی بھی ملک یا گروہ کے ذریعے کیمیائی ھتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔ انھوں نے کھا کہ ایران خود کیمیائی ھتھیاروں کا نشانہ بنا ہے ۔
ترجمان وزارت خارجہ نے شام کے غوطہ شرقی کے شھر دوما میں ھوئے کیمیائی ھتھیاروں کے حملے کا ذکرکرتے ھوئے کھاکہ غوطہ شرقی کے شھر دوما میں کیمیائی ھتھیاروں کے استعمال کا الزام شامی فوج پر عائد کرنا وھاں کے زمینی حقائق سے مطابقت نھیں رکھتا ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کھا کہ ایک ایسے وقت جب دھشت گردوں کے خلاف جنگ کے میدان میں شامی فوج کو یکے بعد دیگر کامیابیاں مل رھی تھیں اس کے ذریعے کیمیائی ھتھیاروں کا استعمال ایک غیر منطقی بات معلوم ھوتی ہے –
ترجمان وزارت خارجہ نے کھا کہ شامی حکومت نے کیمیائی ھتھیاروں کی نابودی میں اقوام متحدہ کے ساتھ بھترین تعاون کیا ہے ۔
انھوں نے کھا کہ کیمیائی ھتھیاروں کے عدم پھیلاؤ معاھدے میں شام کے شامل ھونے کے بعد اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں نے شام میں کیمیائی ھتھیاروں کی تیاری اور پیداوار سے متعلق تمام مراکزاور وسائل کو تباہ کردیا ہے ۔
انھوں نے کھا کہ اس طرح کا الزام شامی حکومت اور عوام کے خلاف امریکا اور بعض مغربی ملکوں کی ایک سازش ہے اور امریکا اس طرح کا الزام عائد کرکے شام پر فوجی کارروائی کا بھانہ تیار کررھا ہے ۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کھا کہ اس طرح کے د‏‏‏عوؤں اور اقدامات سے شام اور علاقے کی صورتحال مزید پیچیدہ ھوگی اور دھشت گرد عناصر بھی اپنے جرائم کے ارتکاب میں مزید گستاخ ھوجائیں گے اور یہ سب کچھ علاقے اور عالمی امن کے لئے صحیح نھیں ہے -

Add comment


Security code
Refresh