www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

862450
ٹرمپ ٹاور کی 50 ویں منزل پر آگ لگ گئی جس سے ایک شخص ھلاک اور متعدد زخمی ھو گئے۔
نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کی 50 ویں منزل پر رھائشی فلیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک اور6 فائر فائٹرز زخمی ھوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ھلاک ھونے والا شخص ٹرمپ ٹاور کی 50 ویں منزل کا رھائشی تھا۔ اس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جھاں اس نے دم توڑ دیا۔
ٹرمپ ٹاور میں آگ لگی تو 200 فائر فائٹرز اور طبی امداد کے عملے کو بلایا گیا جنھوں نے کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا ۔
امریکی صدارتی ذرائع کا کھنا ہے کہ امریکی صدر واشنگٹن میں تھے تاھم ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد ٹرمپ ٹاور میں موجود نھیں تھا۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نھیں ھو سکی ہے۔
واضح رھے کہ 3 ماہ قبل بھی اسی عمارت میں آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ھوئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh