www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

304193
فرزندرسول امام علی نقی علیہ السلام کے یوم شھادت کے موقع پر اسلامی جمھوریہ ایران،عراق،لبنان، پاکستان، ھندوستان، شام اور کئی دوسرے ممالک میں سوگواری و عزاداری کی مجالس منعقد ھو رھی ہیں۔
حضرت امام علی نقی علیہ السلام پندرہ ذی الحجہ دو سوبارہ ھجری قمری کو مدینہ منورہ کے قریب اس دنیا میں تشریف لائے اورتین رجب فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کا یوم شھادت ہے اسی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شھروں کی مساجد اور امامبارگاھوں میں مجالس عزا منعقد کی جا رھی ہیں اور علمائے کرام امام علی نقی علیہ السلام کے فضائل و مصائب بیان کررھے ہیں۔
اسی مناسبت سے مرکزی مجالس عزا کا اھتمام مشھد مقدس میں امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطھر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حرم میں کیا گیا جھاں زائرین اور سوگواروں نے دسویں امام کے سوگ میں اشک غم بھائے اور مجالس کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے –
عراق کے شھر سامرا میں جھاں امام علی نقی علیہ السلام کا روضہ واقع ہے سوگواروں اور زائرین کی بھت بڑی تعداد موجود ہے جو امام کے حضور اشکوں کا نذرانہ پیش کررھی ہے - اس موقع پر سامرا میں سیکورٹی کے انتھائی سخت انتظامات کئےگئے ہیں اور 4 ھزار اھلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رھے ہیں۔
کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین میں بھی امام علی نقی علیہ السلام کی تاریخ شھادت کی مناسبت سے مجالس غم اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لبنان،پاکستان،ھندوستان، شام اور کئی دوسرے ممالک میں سوگواری و عزاداری کی مجالس منعقد ھو رھی ہیں۔
حضرت امام علی نقی علیہ السلام نے اپنے دور کے ظالم حاکموں کی تمام تر سختیوں کے باوجود اصل اسلام کے درخشاں چھرے کو دنیاوالوں کے سامنے پیش کیا - آپ نے اپنے علم کے بحربیکراں سے بھت سے شاگردوں کو سیراب کیا-

Add comment


Security code
Refresh