www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

236618
امریکی سینٹ نے کل یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ھوئے سعودی عرب کو جارحیت جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹ یمن میں جنگ بندی کی مخالف تھی اور امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے حالیہ دنوں میں یمن میں جنگ بندی کی بھر پور مخالفت کرنے کی مھم چلا رکھی تھی۔
امریکی سینٹ نے ایسے میں یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کی کہ جب سعودی ولیعھد محمد بن سلمان ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں اور انھوں نے اپنے 2 ھفتے پر مشتمل دورے کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے مابین ھتھیاروں کے ایک بڑے معاھدے پر دستخط ھوئے۔ جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کھا کہ وہ سعودی عرب کو زیادہ سے زیادہ ھتھیار فروخت کرنے کے حق میں ہیں۔
سعودی ولیعھد محمد بن سلمان نے 21 جون 2017 کو سعودی عرب کے ولیعھد بننے کے بعد سے امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے حصول کے لئے کافی کام کیا۔
سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر جارحیت کی جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد شھید،زخمی اور بے گھر ھو چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh