www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

044862
فلسطین کی قومی حکومت کے وزیراعظم کے دورہ غزہ کے موقع پر فلسطینی عھدیداروں کے قافلے کے راستے میں بم دھماکہ ھوا ہے۔
المیادین ٹی وی کے مطابق فلسطینی وزیراعظم رامی حمد اللہ اور انٹیلی جینس چیف ماجد فرج کے قافلے کے راستے میں دھماکہ اس وقت ھوا جب وہ غزہ میں داخل ھونے کے لیے بیت حانون کے علاقے سے گزر رھے تھے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ وزیراعظم رامی حمداللہ کی گاڑی سے کچھ فاصلے پر ھوا اور اس میں کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نھیں ھوا۔
اس سے قبل موصولہ خبروں میں کھا گیا تھا کہ اس دھماکے میں چھے افراد زخمی ھوئے ہیں۔
وزیراعظم رامی حمد اللہ نے اس واقعے کو ایک بڑی سازش قرار دیتے ھوئے کھا ہے کہ وہ اس سازش کو ھرگز کامیاب نھیں ھونے دیں گے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ھوئے فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا کہ رامی حمداللہ پر ھونے والے بم حملے میں حماس کا ھاتھ ہے۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اس واقعے کے فورا بعد وزیراعظم رامی حمد اللہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ان کی خیریت بھی دریافت کی ہے۔
فلسطینی حکومت کے قریبی ذرائع کا کھنا ہے کہ وزیراعظم رامی حمداللہ قومی آشتی کے معاھدے پر مکمل عملدرآمد اور غزہ کی بحرانی صورتحال پر حماس کے رھنماؤں سے ٹھوس مذاکرات کی غرض سے غزہ پھنچے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh