www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

378237
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے ایک بار پھر اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاھدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے۔
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے جمعرات کواپنی رپورٹ میں اس بات کی دوبارہ تصدیق کرتے ھوئے کہ ایران نے ایٹمی معاھدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے کھا کہ ایران نے نیوکلیئر ایندھن سے چلنے والی آبدوزیں بنانے کے اپنے فیصلے سے ایجنسی کو پھلے ھی آگاہ کردیا تھا۔
ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ایران کے ایٹمی پروگراموں کے بارے میں کھا کہ ایران نے ھیوی واٹر اور یورنییم کی افزودگی کی جس سطح کے بارے میں وعدہ کیا تھا وہ اس پر قائم ہے اور وہ اسی سطح پر ھیوی واٹر یا یورینیم افزودہ کررھا ہے جس کا معاھدے میں تعین ھوا ہے –
رپورٹ میں کھا گیا ہے کہ ایران نے ایجنسی کو بدستور اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ معاھدے کے مطابق نگرانی کا عمل انجام دیتی رھے۔
آئی اے ای اے میں اسلامی جمھوریہ ایران کے مندوب رضا نجفی نے بھی ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹ کے بارے میں کھا کہ ایجنسی کی اس رپورٹ نے جو ایران کے ایٹمی پروگراموں کے پرامن ھونے اور معاھدے پر ایران کی جانب سے عمل کرنے کے بارے میں دسویں رپورٹ ہے ایک بار پھر اس حقیقت پر مھر تصدیق ثبت کردی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاھدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh