www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

588964
سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عرب شاھی حکومت کے ساتھ تعلقات کے معاملات ولی عھد محمد بن سلمان سے واپس لے لئے ہیں۔
سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی وجہ سے عرب دنیا کی دیگر بادشاھتوں خاص طور سے اردن، مراکشں اور عمان کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات میں پیدا ھونے والی مشکلات کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
مذکورہ ذرائع کا کھنا ہے کہ سعودی ولی عھد کی جانب سے الیکٹرانک فورس کے قیام کے معاملے کی وجہ سے ان ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات میں سخت کشیدگی پیدا ھوگئی ہے۔
کھا جا رھا ہے کہ محمد بن سلمان نے الیکٹرانک فورس میں ھزاروں افراد بھرتی کیے ہیں جس کا مقصد سعودی عرب کی پالیسیوں میں ساتھ نہ دینے والے عرب ملکوں کی ساکھ کو خراب اور سرکردہ شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے۔
روزنامہ الوطن کے مطابق پچھلے چند ماہ کے دوران، اردن، مراکش، قطر اور عمان سمیت متعدد عرب بادشاھتوں اور عراق و شام جیسے عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے علاوہ تیونس، الجزائر اور سوڈان جیسے ممالک کے ساتھ تعلقات میں بے انتھا سرد مھری پیدا ھو گئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh