www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

540106
ھندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے ‏عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے دھلی اسمبلی کے بیس ارکان کی نااھلی کی توثیق کر دی ہے۔
ھندوستان کے الیکشن کمیشن نے صدر جمھوریہ سے عام آدمی پارٹی کے بیس ارکان اسمبلی کی، آفسز آف پروفٹ، کیس میں نااھلی کی درخواست کی تھی جسے صدر ھندوستان نے منظور کر لیا۔
ھندوستان کے صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور ھو جانے کے بعد وزارت قانون نے ان ارکان کی نااھلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔
آئین کی رو سے ارکان پارلیمان و اسمبلی، ایسے کسی عھدے پر فائز نھیں ھو سکتے کہ جس سے انھیں کسی طرح کا مالی فائدہ ھوتا ھو۔
واضح رھے کہ ھندوستان کی ھائی کورٹ نے ارکان اسمبلی کی جانب سے نااھلی فیصلے کے خلاف دائر کی جانے والی اپیل کو پھلے ھی مسترد کر دیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh