www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

702870
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے گزیز کریں۔
جنوبی بیروت میں شھیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کرتے ھوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کھنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ ھرقسم کے تعلقات قائم کرنے سے باز رھنا عرب لیگ کا اھم ترین فیصلہ تھا لیکن بعض عرب حکمراں اس فیصلے پر علمدرآمد نھیں کر رھے ہیں -
حزب اللہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہ لانے کے فیصلے کا پابند ہے اور اس ملک کے عوام غاصبوں کے ساتھ تعلقات کو ھرگز برداشت نھیں کریں گے۔
انھوں نے اسرائیل کی جانب سے لبنان کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر دیوار کی تعمیر کے اسرائیلی اعلان کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ھم اسرائیل نام کے کسی ملک کو تسلیم نھیں کرتے۔ حکومت لبنان نے پھلے ھی اسرائیل کی جانب سے کسی بھی اقدام کو مسترد کردیا ہے جبکہ لبنانی فوج نے بھی خبردار کرتے ھوئے کھا ہے کہ وہ ھر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کو خبردارکرتے ھوئے کھا کہ وہ کسی خام خیال میں نہ رھے اور لبنان کی فوج کے انتباہ کو ھلکا نہ سمجھے۔ انھوں نے کھا کہ حزب اللہ بھی پوری قوت کے ساتھ لبنانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اسرائیل کو متنازعہ سرحدی علاقوں میں دیوار کی تعمیر کی ھرگز اجازت نھیں دے گی۔
انھوں نے داعش کا راستہ روکنے کے بھانے عراق اور شام میں امریکی فوج کو باقی رکھنے کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ موقف پر تنقید کرتے ھوئے کھا کہ یہ امریکا کی منافقت اور دوغلہ پن ہے –
سید حسن نصراللہ نے داعش کے خلاف جنگ کے بھانے عراق میں فوجی اڈہ قائم کرنے کے امریکی حکام کے بیانات کی عراقی حکومت کی جانب سے صریحی مخالفت کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ امریکا نے خود ھی داعش کو جنم دیا ہے تاکہ وہ علاقے اور خاص طور پر عراق میں دوبارہ واپس آسکے۔ حالانکہ عراقی اور شامی افواج اس کی اجازت نھیں دیں گی -

Add comment


Security code
Refresh