www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

701790
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام کو تمام مسلمانوں اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کے لئے رنجیدگی کا باعث قرار دیا اور کھا کہ او آئی سی کے ھنگامی سربراھی اجلاس میں اب جس راہ کا آغاز ھوا ہے اسے متحدہ طور پر جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے تاکہ امریکہ کو اپنے اقدام کو عمل میں لانے کی اجازت ھی نہ مل سکے۔
صدرحسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ مختلف طریقوں سے عالم اسلام کے خلاف امریکیوں اور صھیونیوں کی سازشیں جاری ہیں، کھا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں نے سرزمین فلسطین کے دفاع میں اپنے جذبات کا مظاھرہ کیا ہے اور وہ اس قسم کی غیر اسلامی سازش کے مقابلے میں ڈٹ گئے ہیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ھوئے کہ شام میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لئے تھران اور انقرہ کے درمیان تعاون جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے، کھا کہ علاقے میں دھشت گردی کے خلاف مھم اور امن و استحکام کے سلسلے میں ایران اور ترکی ایک جیسے نظریات رکھتے ہیں۔
اس ملاقات میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ھنگامی سربراھی اجلاس میں مختلف ملکوں کے سربراھوں کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ وسیع پیمانے پر یہ شرکت فلسطین کے بارے میں اسلامی ملکوں کے مشترکہ نقطہ نظر کو نمایاں کرتی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ یکجھتی اس بات کا باعث بنے گی کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی بحالی کی راہ میں مزید اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔
ترکی کے صدر نے تھران اور انقرہ کے درمیان تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے کھا کہ اس مشترکہ تعاون سے علاقے میں دھشت گردی کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکا جا سکتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh