www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

703961
ھزاروں فلسطینیوں نے غزہ کے الکتیبہ اسکوائر پر منعقدہ تقریب میں شرکت کر کے حماس کے قیام کی تیسویں سالگرہ کا جشن منایا۔
العالم ٹیلی ویژن کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنی تنظیم کے تیسویں یوم تاسیس کی شاندار تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ حماس سرزمین فلسطین میں استقامت اور مزاحمت کے فطری تسلسل کا نام ہے۔
القدس کے خلاف امریکی صدر کے حالیہ فیصلے کے بعد فلسطین اور بیت المقدس کا معاملہ ایک بار پھر عالم اسلام کے مرکزی اور بنیادی مسئلے میں تبدیل ھو گیا ہے اور نئی تحریک انتفاضہ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے خطاب میں یہ بات زور دے کر کھی کہ امریکہ کو بیت المقدس کے بارے میں اپنے فیصلے سے پسپائی پر مجبور کرنے کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر پوری توانائیوں سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے بڑے واضح الفاظ میں کھا کہ اسرائیل نام کا کوئی ملک موجود ھی نھیں ہے کہ کسی شھر کو اس کا دارالحکومت قرار دیا جائے۔
اسماعیل ھنیہ نے ایک بار پھر اپنی تنظیم کے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ تحریک حماس اسرائیل کو کبھی تسلیم نھیں کرے گی۔
حماس کے سربراہ نے کھا کہ ان کی تنظیم امریکی صھیونی سازش کے مقابلے کی غرض سے خطے میں ایک مضبوط اور طاقتور اتحاد کے قیام کی کوشش کر رھی ہے۔
انھوں نے عربوں اور مسلم اقوام سے اپیل کی کہ وہ فلسطین اور بیت المقدس کی خاطر اپنے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر آپس میں متحد ھو جائیں۔
اسما‏عیل ھنیہ کا کھنا تھا کہ حماس اندرون ملک قومی آشتی کی خواھاں ہے ھم چاھتے ہیں کہ ٹرمپ کے قدس مخالف فیصلے کے خلاف ٹھوس اور مشترکہ موقف اپنانے کے لیے قومی آشتی کو فی الفور یقینی بنایا جائے۔
انھوں نے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور تحریک انتفاضہ کا سلسلہ جاری رکھے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انھوں نے اپیل کی کہ ھر جمعے کو دنیا کے مختلف ملکوں کے دارالحکومتوں میں ٹرمپ کے قدس مخالف فیصلے کے خلاف مظاھرے کیے جائیں اور امریکہ کی جانب سے فیصلہ واپس لیے جانے تک مظاھروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعرات کو اپنا تیسواں یوم تاسیس منایا اور غزہ کے الکتیبہ اسکوائر پر ھونے والی پروقار تقریب، مزاحمت ھمارا انتخاب اور وحدت ھمارا راستہ ہے ، کے نام سے منعقد کی گئی۔

Add comment


Security code
Refresh