www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

702473
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کھا ہے کہ مشرق وسطی میں صھیونی، سعودی اور امریکی سازشیں علاقے میں استکبار مخالف جذبے کے نتیجے میں شکست سے دوچار ھو گئی ہیں۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نےتھران میں منعقدہ ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں کھا کہ نظام اسلامی کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی اور داعش دھشت گرد گروہ کی کھوکھلی حکومت کا خاتمہ، ایران کے اسلامی انقلاب کی بیرونی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے کھا کہ علاقے اور پوری دنیا میں اسلامی استقامت کا زور بڑھتا جا رھا ہے اور اس کی حیرت انگیز کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
میجر جنرل محمد علی جعفری نے کھا کہ مشرق وسطی کے تمام ملکوں میں اسلامی استقامت کی کامیابیوں اور نظام اسلامی کے دشمنوں کی کوششوں اور سازشوں کی مسلسل ناکامیوں کا بخوبی مشاھدہ کیا جاسکتا ہے اور مستقبل قریب یمن میں بھی کامیابی کا مشاھدہ کیا جائے گا۔

Add comment


Security code
Refresh