www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

749680
دھشت گردی کے خلاف نام نھاد مھم کے بھانے امریکی اتحاد کی جانب سے مشرقی شام پر ھونے والے فضائی حملے میں دسیوں شامی شھری جاں بحق و زخمی ھو گئے۔


بیروت سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمان میں دھشت گردی کے خلاف نام نھاد مھم کے تحت بدھ کے روز مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے علاقے پر کئے جانے والے فضائی حملے میں کم از کم تئیس عام شھری جاں بحق ھو گئے۔
شام پر کئے جانے والے اس قسم کے حملوں میں اب تک سیکڑوں شامی شھری جاں بحق و زخمی ھو چکے ہیں۔
حکومت شام نے گذشتہ تین برس کے دوران امریکہ کی زیرکمان کئے جانے والے اس طرح کے حملوں پر بارھا احتجاج اور اعلان کیا ہے کہ امریکہ کا یہ اتحاد، شام میں دھشت گرد گروھوں کی حمایت کرتا ہے اور ان دھشت گرد گروھوں کے خلاف نام نھاد مھم کے بھانے وہ شامی شھریوں کا قتل عام کرتا رھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh