www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

354866
نائجیریا کی اسلامی موومنٹ کی خواتین نے اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے قائد شیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اھلیہ کی فوری رھائی کا مطالبہ کیا۔
رسا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی اسلامی موومنٹ کی خواتین نے اس ملک کے دارالحکومت ابو جا میں انسانی حقوق کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کرتے ھوئےاس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے قائد شیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اھلیہ کی فوری رھائی کا مطالبہ کیا۔ پر امن مظاھرے میں شریک خواتین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شیخ ابراهیم زکزکی کی رھائی کے نعرے درج تھے۔ مظاھرین کے ھاتھوں میں شیخ ابراهیم زکزکی کی تصاویر بھی تھیں۔
واضح رھے کہ شیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اھلیہ پرنائجیریا کی فوج نے دسمبر 2015 میں حملہ کر کےگرفتار کیا تھا۔ 13 دسمبر 2015 کو نائجیریا کی فوج نے زاریا شھر کی امام بارگاہ پر حملہ کیا جس میں شیخ ابراهیم زکزکی کی تین بیٹوں سمیت سیکڑوں افراد شھید ھو گئے تھے۔
نائجیریا کی عدالت نےشیخ ابراهیم زکزکی اور ان کی اھلیہ کو رھا کرنے کا حکم دیا ہے لیکن فوج اور حکومت عدالتی احکامات سے چشم پوشی کر رھی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh