www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

436830
عدالت کے احکامات پر اسلام آباد کے علاقے فیض آباد انٹرچینج پر 20روز سے جاری دھرنے کو ختم کرانے کے لیے آج صبح پولیس نے آپریشن کا آغاز کر دیا۔
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث مظاھرین منتشر ھونے لگے۔ اور اب تک 300 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مظاھرین کے پتھراؤ سے کئی اھلکار زخمی ھوگئے۔
ڈی سی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈمشتاق نے بتایا کہ کارروائی کےاحکامات جاری کر دیے ہیں، کارروائی میں پولیس ،رینجرزاور ایف سی کی بھاری نفری حصہ لے رھی ہے۔
آنسو گیس کی شیلنگ کی جارھی ہے، جس کے بعد ھر جانب آنسو گیس کا دھواں ھی دھواں نظر آرھا ہے۔
آنسو گیس سے مظاھرین منتشر ھونا شروع ھوگئے ہیں جبکہ پولیس نے گرفتاریاں بھی شروع کردی ہیں۔
آپریشن کی نگرانی ھیلی کاپٹر کے ذریعے بھی کی جارھی ہے۔
آپریشن سے قبل فیض آباد میں پولیس ایف سی کےتازہ دم دستےآئی ایٹ پل کےقریب اور فیض آبادبھی پھنچ گئے تھے، پانی کی توپ اور واٹر ٹینکرز بھی دھرنےکے قریب پھنچا دیے گئے تھے۔
ممکنہ گرفتاریوں کےلیےقیدیوں کی گاڑیاں فیض آبادکےقریب پھنچ گئیں، ایمبولینسز بھی دھرنے کے مقام کے قریب پھنچا دی گئیں۔
اس سے قبل فیض آباد کےقریب دھرنے کے شرکاء نے پولیس وین پر پتھراؤ کیا، پتھراؤ کےباعث پولیس پیچھےھٹ گئی، مظاھرین نے خوب نعرےبازی کی۔
راول پنڈی میں فیض آباد کے علاقے کو پولیس نے پھلے ھی مکمل خالی کرالیا ہے، علاقے میں مارکیٹیں بند اوربس اڈےخالی کرلیےگئے ہیں جبکہ غیر متعلقہ افراد کاداخلہ بھی بندکردیاگیا۔
دھرنا ختم کرنے کے لیے کسی ممکنہ آپریشن کے نتیجے میں ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور توڑ پھوڑ سے بچنے کے لیے مری روڈ پر بھی پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
ادھر کراچی میں بھی نمائش چورنگی پر بھی مظاھرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور پولیس کی نفری پھنچ گئی ہے، جبکہ مذھبی جماعت لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ایم اے جناح روڈ پر دھرنا جاری ہے۔

Add comment


Security code
Refresh