www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

459286
یمن کا ظالمانہ محاصرہ جاری ہے جبکہ اس محاصرے کے نتیجے میں ھزاروں مریض دم توڑ گئے ہیں۔
سرکاری طورپرشائع ھونے والے اعداد و شمار کے مطابق ساڑھے تیرہ ھزار یمنی مریض سعودی عرب کے ذریعے صنعا کا بین الاقوامی ھوائی اڈہ بند کردیئے جانے کی وجہ سے دم توڑچکے ہیں۔
یمن کی وزارت صحت کے عھدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ محاصرے کے نتیجے میں اسپتالوں میں دواؤں اور طبی وسائل کی قلت کی وجہ سے اب اسپتالوں کے بند ھوجانے کا بھی خطرہ پیدا ھوگیا ہے۔
اس درمیان یمن میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کو آرڈینیٹر جیمی میک گولڈریک نے کھا ہے کہ سعودی عرب کے ذریعے یمن کے ھوائی اڈوں اور بندرگاھوں کا محاصرہ فوری طور پرختم ھونا چاھئے کیونکہ محاصرے کی وجہ سے یمن میں وبائی امراض اور قحط کا دائرہ مزید پھیل رھا ہے۔
اس درمیان یمن میں بحیرہ احمر کی بندرگاھوں کے ادارے کے نائب سربراہ یحیی شرف الدین نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے الحدیدہ بندرگاہ پر مال بردار بحری جھازوں کے لنگر انداز ھونے کی اجازت دے دی ہے۔
انھوں نے کھا کہ اقوام متحدہ نے الحدیدہ بندرگاہ کے لئے مال بردار بحری جھازوں کے لنگرانداز ھونے کا حکم دیا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک کوئی بھی جھاز اس بندرگا ہ پر نھیں پھنچا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امور کے کوآرڈینیشن دفتر کے ترجمان نے بھی کھا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے محاصرہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے یمنی عوام کو غذائی اشیا نھیں مل پارھی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh