www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

795468
ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں صنعا کے شمال مشرق میں واقع نھم کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو یمنی ساخت کے زلزال ایک نامی میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کے فوجی ذریعے نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ یمنی فوج کا یہ میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر جا کر لگا جبکہ یمنی فوج نے جنوب مغربی یمن میں واقع صوبے تعز میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر کی علب گذرگاہ میں سعودی فوج کے ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا جس میں کئی سعودی فوجی ھلاک اور زخمی ھو گئے جبکہ کئی دیگر کو قیدی بنا لیا گیا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ھوئے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ پر بمباری کی جس میں نو یمنی عام شھری شھید اور تین دیگر زخمی ھو گئے۔
دریں اثنا یمنی بچوں نے صنعا میں احتجاجی اجتماع میں شرکت کرکے جارح سعودی اتحاد کے ھاتھوں یمن کے عام شھریوں خاص طور سے بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔بچوں کا یہ اجتماع بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ھوا جس میں یمن پر سعودی عرب کے اتحاد کی جارحیت کی مذمت کی گئی۔
سعودی عرب نے امریکہ اور بعض مغربی اور بعض عرب و اسلامی ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ھزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جبکہ سعودی اتحاد نے یمن کا ھر طرف سے محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں اب تک دسیوں ھزار یمنی عام شھری شھید و زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ھو چکے ہیں۔یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک میں غذائی اشیا، پینے کے صاف پانی اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ھو گئی ہے۔
عالمی ریڈکراس کمیٹی نے یمن میں پچّیس لاکھ شھریوں کو پینے کا صاف پانی مھیا نہ ھونے کا اعلان کرتے ھوئے کھا ہے کہ صاف پانی کے فقدان کی بنا پر اس ملک میں ھیضہ سمیت مختلف قسم کی وبائی بیماریاں پھیل رھی ہیں۔
عالمی ریڈکراس کی رپورٹ میں یہ بھی کھا گیا ہے کہ یمن کا محاصرہ جاری رھنے کی بنا پر بھی مختلف قسم کی اشیا کی شدید قلت کے علاوہ بے شمار مسائل و مشکلات پیدا ھو رھی ہیں۔
عالمی ریڈکراس کمیٹی نے یمن کا محاصرہ ختم کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے کھا ہے کہ محاصرہ ختم ھونے کی صورت میں ھی یمن میں غذائی اشیا اور دواؤں سمیت مختلف طرح کی ضروری اشیا و مصنوعات منتقل کی جاسکتی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh