www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

676876
امریکی وزارت خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب کی شاھی حکومت دھشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو ٹھکانے لگا رھی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت، سن دو ھزار چودہ میں منظور کیے جانے والے انسداد دھشت گردی قانون پر علمدرآمد کے نام پر سیاسی مخالفین کو سرکوب کر رھی ہے۔ اس رپورٹ میں سعودی عرب کے ذریعے دھشت گردی کی مالی معاونت کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کھا گیا ہے کہ سعودی عرب کے بعض شھری اور ادارے دھشت گرد گروھوں کی مالی معاونت کر رھے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی یہ رپورٹ ایسے وقت میں منظرعام پر آئی ہے جب سعودی عرب خطے میں امریکہ کا اھم ترین اتحادی شمار ھوتا ہے۔
سعودی حکام کا کھنا ہے کہ ملک میں دی جانے والی سزائے موت خاص طور سے سعودی شیعہ مسلمانوں کے قائد آیت اللہ نمر باقر نمر کی سزائے موت پر علمدرآمد کے لیے امریکی حکام کی رضامندی حاصل کی گئی تھی۔

Add comment


Security code
Refresh