www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

805372
اسلامی جمھوریہ ایرا ن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کھا ہے کہ اگر امریکہ نے شام کے خلاف جارحانہ اقدامات بند نہ کیے تو، اس ملک میں جنگ بندی کا عمل دشوار ھوجائے گا۔
تھران میں ملکی اور غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوب مغربی شام میں جنگ بندی کے بارے میں کھا کہ وہ مذاکرات میں انجام پانے والے اتفاق رائے اور عملدرآمد کی ضمانت کے بارے میں فی الحال کچھ نھیں کہہ سکتے۔
بھرام قاسمی نے یہ بات زور دے کر کھی کہ، شام میں امریکی اقدامات کی نوعیت کو دیکھتے ھوئے جنگ بندی میں ابھام پایا جاتا ہے اور اگر امریکہ نے شام کے خلاف جارحانہ اقدامات بند نہ کیے تو، اس ملک میں جنگ بندی جاری نھیں رہ سکتی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کھا کہ تھران شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ نیز جنگ بندی کے عمل کو تیز کیے جانے کا خواھاں ہے لیکن جنگ بندی کو کسی خاص علاقے تک محدود نھیں کیا جانا چاھیے۔
امریکہ کی جانب سے جامع ایٹمی معاھدے پر نظرثانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے کھا کہ تھران واشنگٹن کے ھر اقدام کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاھم انھوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر، اور امریکی حکومت اکیلے اس معاھدے پر نظرثانی نھیں کرسکتی۔

Add comment


Security code
Refresh