www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

س۵۱۵۔ کیا تشھد میں ” اشھد ان امیرالمومنین علیا ولی اللہ“ کھنے سے نماز باطل ھوجاتی ھے؟

ج۔ ان امور کو ، جو واجب نمازوں کے تشھد میں وارد نھیں ھوئے ھیں، اس قصد سے بجالانا کہ وہ شرع میں وارد ھوئے ھیں ، یعنی تشھد کا جزء ھیں نماز کو باطل کردیتا ھے ، چاھے وہ امور بذات خود حق اور صحیح ھوں۔

س۵۱۶۔ ایک شخص جو اپنی عبادتوں میں ریاکاری کرتا رھا اور اب وہ اپنے نفس سے جھاد کررھا ھے تو کیا اسے بھی ریا کاری سے تعبیر کیا جائے گا ؟ وہ ریا کار سے کس طرح اجتناب کرے؟

ج۔ قربةً الی اللہ کے قصد سے عبادات کا بجالانا واجب ھے اور ریا سے نجات حاصل کرنے کے لئے اسے عظمت و شان خدا اور اپنی ضعف و ناتوانی اور اپنے اور تمام انسانوں کے خدا کا محتاج ھونے کے بارے میں غور کرنا چاھے۔

س۵۱۷۔ عورتوں پر، حالت نماز میں ھاتھوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھنا واجب ھے یا نھیں؟

ج۔ واجب نھیں ھے اور اگر ھاتہ باندھنے کی صورت میں ھو تو جائز نھیں ھے۔

س۵۱۸۔ برادران اھل سنت و الجماعت کی نما زجماعت میں شرکت کے وقت، امام جماعت کے سورہ حمد پڑھنے کے بعد بلند آواز سے ” آمین“ کھی جاتی ھے۔اس کے بارے میں ھمارے لئے کیا حکم ھے؟

ج۔ اگر مذکورہ فرض میں تبیعت ” آمین“ کھنے کا اقتضا کرے تو کوئی حرج نھیں ھے ورنہ جائز نھیں ھے۔

س۵۱۹۔ ھم کبھی اثنائے نماز میں بچہ کو کوئی خطرناک کام کرتے ھوئے دیکھتے ھیں تو کیا سورہ حمد یا دوسرے سورہ یا بعض ذکر کے کچھ کلمات کو بلند آواز سے پڑھ سکتے ھیں تاکہ بچہ متنبہ ھوجائے یا ھم گھر میں موجود کسی شخص کو ملتفت کریں اور اسے خطرہ سے خبردار کردیں تاکہ خطرہ رفع ھوجائے؟ نیز اثنائے نما زمیں ھاتہ کو حرکت دینے یا بھووٴں کے ذریعہ کسی شخص کو سمجھانے یا اس کے کسی سوال کا جواب دینے کا کیا حکم ھے؟

ج۔ اگر آیات و اذکار پڑھتے وقت آواز بلند کرکے دوسروں کو خبردار کرنے سے نما زکی ھئیت ( حالت) سے خارج نہ ھو تو اس میں کوئی اشکال نھیں ھے بشرطیکہ قراٴت اور ذکر کو ، قراٴت و ذکر ھی کی نیت سے انجام دیا جائے۔ھاں حالت نما زمیں بولنایا ایسی حرکت کرنا جو سکون و طمانیت یا نماز کی شکل کے منافی ھو اس سے نماز باطل ھوجاتی ھے۔

س۵۲۰۔ اگر اثنائے نما زمیں کوئی شخص کسی مضحکہ خیز بات کو یاد کرکے یا کسی مضحکہ خیز امر کی وجہ سے ھنس پڑے تو اس کی نما زباطل ھے یا نھیں؟

ج۔ اگر ھنسی آواز کے ساتھ، یعنی قھقھہ ، ھو تو نما زباطل ھے۔

س۵۲۱۔ کیا قنوت کے بعد ھاتھوں کو چھرے پر ملنے سے نما زباطل ھوجاتی ھے؟ اگر یہ بطلان کا سبب ھے تو کیا اسے معصیت و گناہ بھی شمار کیا جائے گا؟

ج۔ اس میں کوئی حرج نھیں ھے اور نہ یہ نما زکے باطل ھونے کا سبب ھے۔

س۵۲۲۔ کیا حالت نماز میں دونوں آنکھوں کابند کرنا جائز ھے کیونکہ آنکھیں کھلی رکھنا انسان کی فکر کو نماز سے بھکا دیتا ھے؟

ج۔ حالت نماز میں دونوں آنکھوں کو بند کرنے میں شرع کے لحاظ سے کوئی حرج نھیں ھے۔

س۵۲۳۔ میں اکثر نما زمیں ان ایمانی اور معنوی لحظات کو یاد کرتا ھوں جن کے سائے میں میں نے بعثی کافر نظام میں زندگی گزاری تھی، اس سے میرے خشوع میں اضافہ ھوتا ھے، کیا اس سے نما زباطل ھوجاتی ھے؟

ج۔ اس سے نماز کی صحت کو کوئی نقصان نھیں پھنچتا۔

س۵۲۴۔ اگر دو اشخاص میں تین دن تک دشمنی اور جدائی باقی رھے تو کیا اس سے ان کا نماز روزہ باطل ھوجاتا ھے؟

ج۔ دو اشخاص کے درمیان دشمنی اور جدائی پیدا ھونے سے نماز روزہ باطل نھیں ھوتا۔

Add comment


Security code
Refresh