www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

س۳۵۰۔ عمداً نماز ترک کرنے والے یا اسے سبک سمجھنے والے کا کیا حکم ھے؟

ج۔ نماز پنجگانہ شریعت اسلامیہ کے اھم واجبات میں سے ھے، بلکہ یہ دین کا ستون ھے اور اس کا ترک کرنا یا سبک سمجھنا شرعاً حرام اور عذاب کا موجب ھے۔

س۳۵۱۔ اگر کسی کو وضو اور غسل کے لئے پانی اور تیمم کے لئے خاک میسر نہ ھو تو کیا اس پر نماز واجب ھے؟

ج۔ ادا کرنا واجب نھیں ھے اگرچہ احتیاط مستحب ھے کہ ادا کرے (لیکن) احتیاطاً قضا پڑھنا واجب ھے۔

س۳۵۲۔ آپ کی نظر میں ایک واجبی نماز سے کن موقعوں پر عدول کیا جاسکتا ھے؟

ج۔ مندرجہ ذیل موارد میں عدول کرنا واجب ھے:

۱۔ عصر کی نما زسے ظھر کی طرف عدول کرنا اگر نماز کے درمیان متوجہ ھو کہ اس نے ظھر کی نما زنھیں پڑھی ھے۔

۲۔ عشاء کی نماز سے مغرب کی طرف بشرطیکہ اس نے محل عدول سے تجاوز نہ کیا ھو اور متوجہ ھوگیا ھوکہ مغرب کی نما زنھیں پڑھی ھے۔

۳۔ اگر ترتیب وار پڑھی جانے والی دو قضا نمازوں میں بھول سے بعد کی نماز کو پھلے شروع کردیا ھو۔

اور مندرجہ ذیل موقعوں پر عدول مستحب ھے:

۱۔ ادا نماز سے قضا کی طرف ، بشرطیکہ ادا نماز کی فضیلت کا وقت فوت نہ ھوجائے۔

۲۔ جماعت میں شرکت کی غرض سے واجب نماز سے مستحبی کی طرف عدول۔

۳۔ اگر جمعہ کے دن نماز ظھر میں سورہ جمعہ کے بجائے بھول کر دوسرا سورہ شروع کردیا ھو اور نصف یا کچھ زائد پڑھ چکا ھو تو وہ واجبی نماز سے مستحبی نما زکی طرف عدول کرسکتا ھے ۔ تاکہ نماز فریضہ کو سورہ جمعہ کے ساتھ ادا کرسکے۔

س۳۵۳۔ جمعہ کے دن جو نمازی جمعہ اور ظھر دونوں نمازوں میں صرف ” قربة الی اللہ“ یا دونوں میں واجب قربة الی اللہکی نیت کرے؟

ج۔ دونوں میں قربت کی نیت کرنا کافی ھے اور کسی میں وجوب کی نیت واجب نھیں ھے۔

س۳۵۴۔ اگر نماز کے اول وقت سے تقریباً آخر وقت تک منہ یا ناک سے خون جاری رھے تو ایسے میں نماز کا کیا حکم ھے؟

ج۔ اگر بدن کے پاک کرنے پر قادر نہ ھو اور وقت نماز کے ختم ھوجانے کا خوف ھو تو اسی حالت میں نماز پڑھے گا۔

س۳۵۵۔ نما زمیں مستحبی ذکر کو پڑھتے وقت کیا بدن کو پوری طرح ساکن رکھنا واجب ھے؟

ج۔ خواہ ذکر واجب ھو یا مستحب اثنائے نماز میں دونوں کی قراٴت کے وقت جسم کا مکمل سکون و اطمینان کی حالت میں ھونا واجب ھے۔

س۳۵۶۔اسپتالوں میں مریضوں کو پیشاب کے لئے نلکی لگادی جاتی ھے جس سے غیر اختیاری طور پر سوتے جاگتے یھاں تک کہ درمیان نماز بھی مریض کا پیشاب نکلتا رھتا ھے پس یہ فرمائیں کہ کیا اس پر دوبارہ نماز پڑھنا واجب ھے یا اس حالت میں پڑھی جانے والی نمازیں کافی ھیں؟

ج۔ اگر اس نے اپنی نماز اس وقت کے شرعی فریضہ کے مطابق پڑھی ھو ، تو صحیح ھے اس پر نہ تو اعادہ واجب ھے اور نہ قضا۔

س۳۵۷۔ جو نمازیں میں نے مستحبی غسل سے اور وضو کے بغیر پڑھی ھیں وہ صحیح ھیں یا نھیں؟

ج۔ اگر آپ نے اس مرجع کے فتوے کے مطابق نما زپڑھی ھے جس کی تقلید کو اپنے لئے شرعاً صحیح سمجھا ھے تو وہ نمازیں صحیح ھیں۔

Add comment


Security code
Refresh