www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امام حسن عسکری (ع) کا اپنے فرزند مھدی (عج)کی ولادت کو بیان کرنا
روایت صحیحہ میں محمد بن عطار ،احمد بن اسحاق اور ابو ھاشم جعفری سے یوں نقل ھو ھے کہ : میں نے ابو محمد امام عسکری (ع) سے عرض کیا آپ کی جلالت وھیبت ھمیں آپ سے سوال کرنے سے مانع ھے کیا اجازت ھے کہ ھم آپ سے کوئی سوال کریں ؟
تو آپ نے فرمایا : پوچھو! میں نے عرض کیا ،یابن رسول اللہ ! کیا آپ کا کوئی فرزند ھے ؟تو انھوں نے جواب دیا ھاں ۔ پھر میں نے پوچھا کبھی ایسا ھو کہ آپ نہ رھیں تو ھم کس کی طرف جائیں ؟توامام نے جواب دیا : مدینہ ۔(۲)
دوسری روایت صحیحہ میں علی بن محمد سے ،محمد بن علی بن بلال سے اس طرح نقل ھے کہ امام حسن عسکری (ع) کی شھادت سے دوسال قبل حضرت کی طرف سے مجھے ایک پیغام ملا کہ جس کے ذریعے مجھے اپنے بعد ھونے والے جانشین سے باخبر کیا ،اور دوسری دفعہ امام عسکری(ع) کی شھادت سے تین دن قبل دوسرا پیغام موصول ھوا کہ جس میں خود اپنے جانشین ھونے کی اطلاع دی ۔(۳)
علی بن محمد سے مراد جناب ابن پندار ھیں جو ادیب وفاضل و ثقہ شخص تھے اور ابن بلال بھی اپنی وثاقت اور بزرگی میں بہت مشھور تھے معروف ھے کہ ابولقاسم حسین بن روح جیسے لوگ انکی طرف رجوع کرتے تھے اور تمام ماھرین علم رجال نے اس مطلب کو قبول کیاھے ۔
ولادت حضرت مھدی (عج)کے متعلق خادمہ کی گواھی
حضرت مھدی (ع) کی ولادت کے بعد آپ کی دیکھ بھال کرنے والی بزرگ شخصیت کے حامل علویة حکیمہ خاتون جو امام جواد (محمد تقی (ع) )کی بیٹی ،امام علی نقی (ع) کی خواھر اور امام حسن عسکری (ع) کی عمہ (پھوپھی) ولادت کے وقت آپکی(عج) مادر گرامی حضرت نرجس خاتون کی خدمت میں حاضر تھیں(۴)جنھوں نے امام مھدی(ع) کی ولادت کے بعد اس کے بارے میں خبر دی ھے ۔(۵)البتہ ان کے علاوہ دوسری عورتوں نے بھی ولادت کے وقت بچے کو نھلانے اور دوسرے کاموں میں آپ کی مادر گرامی کی مدد کی ھیں جن میں امام حسن عسکری(ع) کی خادمہ ماریہ ،نسیم(۶)اور ابو علی خیزرانی کی کنیز کہ جسے امام حسن عسکری(ع) کو ھدیہ کیا تھا ۔
(اسی طرح ثقہ راوی محمد ابن یحییٰ نے بھی اس کو بیان کیا ھے )۔(۷)ان کانام قابل ذکر ھے ۔
جیسا کہ معلوم ھے کہ اسلامی معاشرے میں ولادت کی خبر قابلہ (دایہ) کے علاوہ کسی کو اور نھیں معلوم ھوئی اور جو اس مطلب کا انکار کرے تو خود اپنی ولادت کے متعلق کیا کھے گا ؟ !ھاں! امام حسن عسکری (ع) نے امام مھدی (عج) کی ولادت کے بعد سنت نبوی پر عمل کرتے ھوئے اپنے فرزند کا عقیقہ کیا(۸)جس طرح ھر مسلمان رسول خدا کی سنت پر عمل کرتا ھے ۔

Add comment


Security code
Refresh