www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 بغیر خلوص کے اعمال کا قبول نہ ھونا

 جب قیامت کا دن ھو گا تو آواز دینے والے کی آواز کو سب سن رھے ھوں گے، کھاں ھیں وہ لوگ جو خدا کی عبادت کرتے ھیں؟ اٹھو اور اپنے اجر کو ان سے لے لو جن کے لئے کام کرتے تھے کیوں کہ میں اس عمل کو جس میں دنیا یا اھل دنیا کی کوئی چیز ملی ھوئی ھو قبول نھیں کرتا-

دنیا کا طلب کرنا اعمال کے خبط ھونے کا عنصر

 قیامت کے دن ایک گروہ کو حساب کے لئے لایا جائے گا جس کے نیک اعمال پھاڑوں کے مانند بکھرے ھوئے ھوں گے،حکم دیا جائے گااس گروہ کو آگ میں ڈال دو، صحابہ کھیں گے کہ یا رسول اللہ کیا یہ نماز نھیں پڑھتے تھے؟آپ فرمائیں گے کہ  نماز پڑھتے تھے، روزہ رکھتے تھے ،راتوں کو عبادت کرتے تھے لیکن جیسےھی دنیا کی کوئی چیز ان کے لئے پیش ھوتی تھی جلدی سے اس تک خود کو پھنچادیا کرتےتھے-

محبوب کےساتھ حشر و نشر

(قیامت کے دن) جس کو انسان پسند کرتا ھے اسی کے ساتھ ھو گا۔

اھل بیت علیہ السّلام سے دوستی

 جو چاھتا ھے کہ مجھ جیسی زندگی بسر کرے اور میری طرح اسے موت آئے اور میرے پروردگار نے بھشت میں جو باغ بنایا ھے اس میں جگہ حاصل کرے تو میرے بعد علی سے دوستی رکھے اور میرے بعدائمہ کی اقتداء کرے کہ وہ میری عترت ھیں اور میری طینت سے خلق کئے گئے ھیں اور میری فھم و فراست سے بھرہ مند ھیں - افسوس میری امت کے اس گروہ پر کہ جو ان کی برتری کا انکار کرے گا اور میرے   ساتھ  ان کی قرابت کو منقطع کرے گا خداوند عالم میری شفاعت کو اس کے شامل حال نھیں کرے گا-

   ولایت علی علیہ السّلام اعمال کی قبولیت کی شرط

  اس ذات کی قسم جس نے مجھے برحق نبی مبعوث کیا اگر تم سے کوئی شخص پھاڑوں کے برابر اعمال لے کر قیامت کے دن حاضر ھو اور ولایت علی علیہ السّلام نہ رکھتا ھو تو خداوند منان اسے جھنم کی آگ میں ڈال دے گا-

 مریض کا اجر

  جب مسلمان بیمار ھوتا ھے تو خداوند عالم اسی طرح جیسے وہ سلامتی کی حالت میں نیکیاں بجا لاتا تھا اس کی نیکیاں لکھتا ھے اور اس کے گناھوں کو درخت کے پتوں کے جھڑنے کی طرح ختم کر دیتا ھے-

 مسلمان کی ذمہ داری

 جو بھی صبح کو اٹھے اور مسلمانوں کے امورسے متعلق نہ سوچے تو وہ مسلمان نھیں ھے ۔

 بھت بڑی خیانت

 مسلمانوں میں سے جوبھی آگے بڑھے اور یہ جانتا ھو کہ اس سے افضل و بھتر ان کے درمیان ھے اس نے خدا، رسول اور تمام مسلمانوں کے   ساتھ  بھت بڑی خیانت کی ھے-

ھدایت

پیغمبر اکرم(ص) نے حضرت علی علیہ السّلام کو خطاب کرتے ھوئے فرمایا: تمھارے وسیلہ سے خدا کا کسی شخص کو ھدایت دینا اس پر سورج کے چمکنے سے بھتر ھے-

آخر زمان کے لوگ

 لوگوں پر ایک ایسا وقت آئے گا جب دنیا کی لالچ میں ان کے باطن پلید (نجس) اور ظاھر خوبصورت ھوں گے اور خداوند کی پسندیدہ چیز سے محبت نھیں کریں گے، خدا کا خوف ان کے دلوں میں نھیں رھے گا، خدا ان سب کو سخت عذاب سے دوچار کرے گا پس اگر وہ ڈوبتے ھوئے شخص کی طرح دعا کریں گے تب بھی ان کی دعا مستجاب نہ ھو گی-

Add comment


Security code
Refresh