www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

صابر کی علامات

  صابر کی تین علامتیں ھیں:

 -1   سست نہ ھو-

 -2   جلدغمگین نہ ھو-

 -3 خدا وند عزوجل سے شکوہ نہ کرے-

کیونکہ جب سست ھو گا تو حق کو ضائع کردے گا-

جب غمگین ھو گا تو خدا کا شکر نھیں بجا لائے گا-

جب خدا سے شکایت کرے گا تو اس کا مطلب یہ ھو گاکہ اس کی نافرمانی کی ھے-

بدترین جھنمی

  بے شک اھل جھنم عالم بے عمل کی بدبو سے ناراحت رھیں گے اور اھل دوزخ میں سے اس شخص کی پشیمانی زیادہ ھے جو دنیا میں لوگوں کو خدا کی طرف بلاتا ھے اور وہ اسے قبول کرتے ھوئے جنت میں جائیں گے لیکن خود دعوت کرنے والا اپنی بے عملی کی وجہ سے جھنم میں پھینک دیا جائے گا-

دنیا پرست عالم

  خداوند عالم نے حضرت داؤد علیہ السلام سے فرمایا کہ میرے اور اپنے درمیان دنیا پرست علماء کو واسطہ قرار نہ دینا کیونکہ وہ تمھیں میری دوستی کے راستے سے دور کر دے گا کیونکہ وہ خدا پرست لوگوں کو لوٹتے ھیں اور کم سے کم کام میرا ان کے   ساتھ  یہ ھے کہ اپنی مناجات کی لذت کو ان سے چھین لیتا ھوں-

 یقین کا نتیجہ

  اگر تم لوگ آخرت کے خیر و شر پر دنیا کے یقین کی طرح یقین رکھتے تو آخرت کا ھی انتخاب کرتے-

 قیامت کے پھلے سوال

  قیامت کے دن کوئی شخص ایک قدم بھی نھیں اٹھا سکے گا جب تک اس سے یہ چار سوالات نہ پوچہ لئے جائیں:

 -1 اپنی عمر (زندگی) کو کیسےگزارا-

-2اپنی جوانی کو کن کاموں میں استعمال کیا-

-3 اپنے مال کو کھاں سے حاصل کیا اور اسے کھاں خرچ کیا-

-4 آخری سوال میرے اھل بیت کی محبت کے بارے میں کیا جائے گا۔

مضبوطی عمل

پیغمبراکرم(ص) نے جب مضبوطی کے ساتھ سعد بن معاذ کی قبر کو ڈھانپا اور فرمایا کہ میں جانتا ھوں کہ بالآخر قبر گر جائے گی اور اس کا نظم و ضبط درھم برھم ھو جائے گا لیکن خدا اس بندے کو پسند کرتا ھے کہ جو ھر کام کو مضبوطی کے   ساتھ  بجا لاتا ھے-

 غفلت وبیداری

 لوگ سورھے ھیں جب مر جائیں گے تو بیدار ھوں گے-

 نیک اعمال کا ثواب

  اگر کوئی سات چیزوں کو انجام دے تو موت کے بعد اسے سات چیزیں ملیں گی:

-1 جس نے کسی پودے کو لگایا ھو-

-2 کنواں کھودا ھو-

-3 نھر کھودی ھو-

 -4 مسجد کو بنوایا ھو-

-5 قرآن کو لکھا ھو-

-6 کسی علم کو ایجاد کیا ھو-

-7 نیک اولاد کو چھوڑا ھو کہ جو اس کے لئے طلب استغفار کریں-

سعادت مند

  خوش نصیب ھے وہ شخص جس کا عیب اسے اپنے مومن بھائی کے عیب سے روکے۔ خوش نصیب ھے وہ شخص کہ جو اخراجات میں میانہ روی اختیار کرے اور خرچ سے زیادہ کوبخش دے اور فضول اور بے ھودہ گفتگو سے پرھیز کرے-

آل محمد(ص) سے محبت

 جو آل محمدکی محبت میں مرے و ہ شھادت کی موت مرا-

-1 جان لو کہ جو آل محمدکی محبت میں مرا معاف ھو کر مرا-

-2 جان لو کہ جو آل محمدکی محبت میں مرا وہ توبہ کرنے والا ھو کر مرا-

-3 جان لو کہ جو آل محمدکی محبت میں مرا ایمان کامل کے ساتھ مرا-

-4 جان لو کہ جو آل محمد کی دشمنی میں مرا قیامت کے دن جب اٹھے گا تو اس کی پیشانی پر لکھا ھو گا کہ یہ خدا  کی رحمت سے مایوس ھے-

-5 جان لو کہ جو آل محمد کی دشمنی میں مرا وہ جنت کی خوشبو نھیں سونگھ سکے گا-

   اذیت دینے والے مرد و عورت کی سزا

جو عورت بھی زبان کے   ساتھ  اپنے شوھر کو اذیت پھنچائے تو خداوندِ عالم اس کے نیک کام کی کسی نیکی یا صلہ کو قبول نھیں کرتا جب تک کہ شوھر راضی نہ ھو جائے- اگرچہ وہ دنوں میں روزہ رکھے اور راتوں کو عبادت کرے یا ایسی عورت سب سے پھلے جھنم میں داخل ھو گی، اسی طرح اگر مرد بھی عورت پر ظلم کرے تو اس کا انجام بھی ایسا ھی ھو گا-

شوھر کے ساتھ  بدمزاج عورت کی سزا

  جو عورت اپنے شوھر کی خدمت نہ کرے اور ایسے کام پر مجبور کرے کہ جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ھو تو اس کا کوئی نیک کام قبول نھیں ھوتا اور روز قیامت خدا حالت غضب میں اس سےملاقات کرےگا-

قیامت کے دن سب سے پھلا حساب

  قیامت کے دن سب سے پھلے ناحق بھنے والے خون کا حساب ھو گا-

بے رحمی

  شب معراج ایک عورت کو دیکھا کہ جو عذاب میں مبتلا ھے، اس کے گناہ کے بارے میں پوچھا جواب ملا اس نے بلّی کو مضبوطی سے باندہ رکھا تھا اور اسے کھانے پینے کو کوئی چیز نھیں دیتی تھی اور نہ ھی اسے آزاد کرتی تھی کہ خود جا کرکوئی چیز کھائے پیئے اور وہ اسی حالت میں مر گئی، خداوند عالم نے اس گناہ کے بدلے اسے یہ سزا دی ھے-

 اسی طرح ایک بدکار عورت کو دیکھا، اس کے بارے میں پوچھا، جواب ملا کہ یہ عورت ایک کتے کے قریب سے گزری جس کی زبان شدت پیاس سے باھر نکلی ھوئی تھی، اس نے اپنے دوپٹے کو کنویں میں ڈالا اور نچوڑ کر اسے پانی پلایا، خداوند متعال نے اس کام کے بدلے اس کے گناہ کو معاف کر دیا-

Add comment


Security code
Refresh