www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

حضرت امام مھدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف كے بارے ميں اھل سنت اور شيعوں كے طريق سے وارد ھونے والى روايات كے مضامين سے 

آشنا ھونے كے لئے نمونہ كے طور پر چند احاديث كا ذكر كيا جا رھا ہے:

۱۔ پيغمبر اسلام (ص) نے فرمايا: اگر دنيا كى عمر كا ايك ھى دن بچے گا تو بھى خدا ھم ميں سے ايك شخص كو بھيجے گا جو دنيا كو عدل و انصاف سے اسى طرح بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھرى ھوگي۔(۱)

۲۔ام سلمہ نقل فرماتى ہيں كہ رسول اكرم (ص) مھدى (عج) كو ياد كرتے تھے اور فرماتے تھے كہ ھاں وہ حق ہے وہ بنى فاطمہ (ع) ميں سے ھوگا۔(۲)

۳۔ اما م رضا(ع)نے فرمايا: خلف صالح، فرزند حسن ابن على ، صاحب الزمان اور وھى مھدى موعود(عج) ہے۔(۳)

۴۔ رسول (ص) خدا نے فرمايا: قائم (عج) ميرى اولاد ميں سے ہيں ان كا نام ميرا نام ہے ان كى كنيت ميرى كنيت ہے، ان كے شمائل ميرے شمائل ہيں ان كى رفتار ميرى رفتار ہے وہ لوگوں كو ميرى شريعت اور دين پر قائم كريں گے اور كتاب خدا كى طرف دعوت ديں گے جس نے ان كى اطاعت كى اس نے ميرى اطاعت كى جس نے ان كى مخالفت كى اس نے ميرى مخالفت كى اور جس نے ان كا انكار كيا اس نے ميرا انكار كيا۔(۴)

۵۔اصبغ بن نباتہ فرماتے ہيں: ميں اميرالمؤمنين كى خدمت ميں پھنچا، ديكھا كہ آپ فكر ميں ڈوبے ھوئے ہيں اور زمين كو كھود رھے ہيں، ميں نے عرض كيا كہ ميں آپ كو متفكر ديكھ رھ ھوں كيا آپ كو زمين سے كوئي رغبت ہے؟ نھيں خدا كى قسم مجھ كو دنيا اور زمين سے كوئي رغبت نھيں ہے ليكن ميں ايك مولود كے بارے ميں سوچ رھا ھوں جو ميرى نسل سے ہے اور ميرے فرزندوں ميں سے گيارھواں فرزند ھوگا وہ مھدى (عج) ہے وھى جو زمين كو عدل و داد سے پر كردے گا جس طرح وہ ظلم و جو ر سے بھرى ھوگى اس كے لئے غيبت اور حيرت ہے ايك گروہ اس كے بارے ميں گمراہ ھوجائے گا اور ايك گروہ ھدايت پائے گا۔(۵)

۶۔امام جعفر صادق (ع) نے فرمايا: قائم كے لئے دو غيبتيں ہيں ايك كم مدت كى اور دوسرى زيادہ مدت كى ،غيبت اول ميں خواص شيعہ كے علاوہ كوئي اور ان كى قيام گاہ كو نھيں جان سكے گا اور دوسرى غيبت ميں سوائے ان كے خاص دوستوں كے كوئي ان كى جگہ كى معلومات نھيں ركھتا ھوگا(۶)

حولہ جات:

۱۔ "لو لم يبق من الدنيا الا يومٌ لبعث اللہ عزوجل رجلا منا يملاہا عدلاً كما ملئت جوراً'' مسند احمد ابن حنبل ج۱،ص۹۹، سنن ابى داؤد ج۴،ص۱۰۷ ،كتاب المھدى (عج) حديث ۸۳،۲۲۔ تھوڑے اختلاف كے ساتھ ۔

۲۔سعيد بن المسيب يقول سمعت امّ سلمةَ تقول سمعت النّبى (ص) يذكر المھدى فقال نعم ھو حق و ھو من بنى فاطمة۔ مستدرك حاكم ج۴،ص۵۵۷ كتاب الفتن و الملاحم ، عقدالدرر،ص۲۲ و فرائد السمطين ج ۲،ص۳۲۶ حاشيہ۔
۳۔الخلف صالح من ولد ابى محمد الحسن بن على و ہو صاحب الزمان و ھو المھدى (ع) ۔منتخب الاثر فصل دوم باب ۲۰ ، ج۶ص۲۲۹ منقول از ينابيع المودة ص۴۹۱، غاية المراد كشف الغمہ ج ۳،ص۲۶۵۔
۴۔"القائم من ولدى اسمہ اسمى كنيتہ كنيتى و شمائلہ شمائلى و سنتہ سنتى يقيم الناس على ملتى و شريعتى و يدعوھم الى كتاب ربى من اطاعہ فقد اطاعنى و من عصاہ فقدعصانى و من انكرہ فى غيبتہ فقدانكرني ...'' منتخب الاثر ص۱۸۳ بہ نقل از كمال الدين صدوق ، اعيان الشيعہ ج ۲2،ص۵۴ دہ جلدى چاپ بيروت۔

۵۔ عن الاصبغ بن نباتہ قال اتيت اميرالمومنين (ع) فوجدتہ متفكراً ينكت فى الارض فقلت يا اميرالمؤمنين مالى اراك متفكراً تنكت فى الارض ارغبة منك فيہا؟ فقال لا واللہ ما رغبت فيہا و لا فى الدنيا يوماً قطّ و لكنى فكرت فى مولود يكون من ظھري، الحادى عشر من ولدى ، ھو المھديّ الذى يملا الارض عدلا و قسطا كما ملئت جوراً و ظلماً ، تكون لہ غيبہ و حيرة يضل فيھا اقوامٌ و يھتدى فيھا آخرون'' كافى ج ۱ كتاب الحجة باب الغيبہ، ح ۷ص ۳۳، كمال الدين ، ج ۱ باب ۲۷ حديث ۱ ص ۲۸۵، دلائل الامامہ طبرى ص ۲۸۹۔

۶۔ للقائم غيبتان احداھما قصيرة و الاخرى طويلة ، الغيبة الاولى لا يعلم بمكانہ فيھا الا خاصة شيعتہ و الاخرى لا يعلم بمكانہ فيھا الا خاصة مواليہ ''۔ كافى ج ۱/ باب الغيبہ، حديث ۱۹ ص ۳۴۰۔
 

Add comment


Security code
Refresh