www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

امام سجادعلیہ السلام (علی بن الحسین، جن کے القاب زین العابدین اور سجاد تھے) چوتھے امام ھیں۔ آپ تیسرے امام (امام حسین علیہ السلام) کے فرزند تھے اور ایرانی شھنشاہ یزد جرد کی بیٹی شھر بانو کے بطن سے پیدا ھوئے تھے۔

آپ، امام سوم کے اکیلے فرزند تھے جو کربلا میں زندہ بچ گئے تھے ۔ آپ بھی اپنے والد کے ساتھ کربلا میں تشریف لائے تھے لیکن چونکہ سخت بیمار تھے اور ھتھیار اٹھانے اور جنگ میں شرکت کرنے کی طاقت نھیں رکھتے تھے اسی لئے جھاد اور شھادت سے معزور رہ گئے تھے اور حرم کے قیدیوں کے ساتھ شام بھیج دئے گئے۔

قید کا زمانہ گزارنے کے بعد یزید کے حکم سے عوامی مخالفت کو نرم کرنے کے لئے آپ کو احترام کے ساتھ مدینے بھیج دیا گیا تھا مگر دوبارہ آپ کو اموی خلیفہ عبد الملک کے حکم سے پا بہ زنجیر مدینہ سے شام لایا گیا لیکن کچھ عرصے بعد پھر مدینے تشریف لے آئے۔

امام چھارم مدینہ منورہ تشریف لانے کے بعد اپنے گھر میں گوشہ نشین ھو گئے اور اپنے گھر کے دروازے تمام لوگوں پر بند کرکے خدا کی عبادت میں مشغول ھوگئے اور اپنے خاص شیعوں مثلاً ابوحمزہ ثمالی، ابو خالد کابلی اور ایسے ھی چند دوسرے افراد کے سوا کسی اور سے نھیں ملتے تھے۔ البتہ یہ خاص لوگ اپنے امام سے جو تعلیمات حاصل کرتے تھے آپ کے پیروکاروں تک پھنچا دیتے تھے اور اس طرح مذھب شیعہ روز بروز ترقی کرتا گیا جس کے بیشتر اثرات پانچویں امام کے زمانے میں رونما ھوئے۔

چوتھے امام کی دعاؤں کی ایک کتاب ”صحیفہ سجادیھ“ کے نام سے مشھور ھے یہ ستاون دعاؤں پر مشتمل ھے جن میں بھت ھی عمیق اور اسرار و معارف الھی پوشیدہ ھیں ۔اسی ”مجموعے کو زبور آل محمد“ بھی کھا جاتا ھے۔

امام چھارم کو پینتیس سال کی امامت کے بعد بعض احادیث کے مطابق اموی خلیفہ ھشام بن عبد الملک کی ایما پر ولید بن عبد الملک نے زھر دیدیا تھا اور آپ ۹۵ھ میں شھادت پا گئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh