www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

امام موسی بن جعفر (کاظم) علیہ السلام، چھٹے امام کے بیٹے ھیں جنکی ۱۲۸ھ میں ولادت ھوئی اور ۱۸۳ھ میں قید خانے میں زھر دے کر شھید کر دیا گیا۔

آپ اپنے والد بزرگوار کی شھادت کے بعد خدا کے حکم اور آباء و اجداد کے تعارف سے امامت کے منصب پر فائز ھوئے۔ ساتویں امام(ع)، عباسی خلفاء منصور، ھادی، مھدی اور ھارون کے ھم عصر تھے۔ آپ بھت ھی تاریک اور مشکل دور میں خاموشی کے ساتھ (سخت تقیہ کی حالت میں) بھت کٹھن زندگی گزارتے رھے۔ آخر کار جب ھارون الرشید حج کے لئے مدینہ گیا تو اس کے حکم سے امام ھفتم(ع) کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب آپ مسجد نبوی کے اندر نماز میں مشغول تھے۔ آپ کو زنجیروں میں جکڑ کر قید میں ڈال دیا گیا اور پھر مدینہ سے بصرہ اور بصرہ سے بغداد لے جایا گیا۔ اس طرح آپ کو کئی سال تک قید میں رکھا گیا۔ اس کے ساتھ ھی آپ کو ایک قید خانے سے دوسرے قید خانے میں منتقل کرتے رھتے تھے۔ آخر کار بغداد کے قید خانے میں سندی بن شاھک ملعون نے آپ کو زھر دے کر شھید کر دیا۔ آپ ”مقابر قریش“ میں جو اس وقت کاظمیہ (عراق) میں واقع ھے دفن کئے گئے۔

 

Add comment


Security code
Refresh