www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

845804
یمن پر سعودی عرب کے ایک تازہ ھوائی حملے میں دسیوں بے گناہ خواتین اور معصوم بچے شھید اور زخمی ھو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے رھائشی علاقے پر بمباری کر کے دسیوں عام شھریوں کو خاک وخوں میں ‏غلطاں کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں کم از کم تیس عام شھری شھید اور زخمی ھوئے ہیں۔
مقامی ذرا‏‏‏ئع کے مطابق اس وحشیانہ حملے میں بڑے پیمانے پر تباھی پھیلنے کے سبب شھید اور زخمی ھونے والے افراد کی شناخت فوری طور پر ممکن نھیں ھو سکی ہے۔ جبکہ اتوار کے روز صنعا پر ھونے والی بمباری میں کئی بےگناہ خواتین اور معصوم بچوں سمیت بارہ افراد شھید ھوگئے تھے۔
جنگی جرائم اور بچوں کی قاتل حکومت کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے آل سعود کا نام نکالے جانے کے بعد سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف حملوں میں شدت آ گئی ہے۔
دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا جواب دیتے ھو‏ئے المنارہ کے علاقے میں سعودی اتحاد کے کم از کم ساٹھ فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
یمن کی نیوز ایجنسی "صعدہ پریس" نے بھی سرحدی علاقے میں ھونے والی ایک جھڑپ میں کم ازکم گیارہ سعودی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔
یمنی فوج اور انصار اللہ سے وابستہ رضاکاروں کے ھاتھوں مختلف محاذوں پر زبردست جانی اور مالی نقصان اٹھانے کے بعد سعودی عرب نے اپنے ڈھائی ھزار سپاھیوں کو نجران، عسیر اور جیزان سیکٹر پر طلب کر لیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh