www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

آج دنیا کے ھر خطّے میں اسلام کے اصلی چھرے "اسلام ناب محمدی(ص)" کو مسخ کرنے کی کوششیں کی جا رھی ہیں۔ دھشت گردی، قتل غارت، 

بھرے گھروں کا ویراں ھوجانا، ڈر، خوف و وحشت جیسے تمام مفاھیم کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔
دنیا میں بھت سارے سادہ لوح انسان دشمن کے اس بے بنیاد پروپیگنڈے کا شکار ھوچکے ہیں۔ ان لوگوں کا خیال ہے کہ یہ تمام چیزیں اسلام کا لازمہ ہیں جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ اسلام تو حقیقت میں امن، قربانی، ایثار اور پیار و محبت کی ایک روحانی دنیا ہے کہ جس کے حقیقی مفاھیم سے ابھی تک زمانہ ناآشنا ہے۔
اسلام امن و آشتی کا گھوارہ اور بھترین احساسات و اصول و ضوابط کا ایک مضبوط قلعہ ہے کہ جس کے اندر ڈر، خوف، بدامنی و قتل و غارت جیسی کسی چیز کا وجود نھیں۔ اگر آج بھی کوئی اسلام کے ان تمام احساسات کو قریب سے درک کرنا چاھتا ہے تو اسے چاھئے کہ اربعین حسینی کے موقعے پر کربلا کی طرف نگاہ کرے۔ یھاں اسے حقیقی اسلام و تعلیمات اسلام مجسّم صورت میں نظر آئیں گی۔
سوال یہ پیدا ھوتا ہے کہ آیا وہ کون سے عناصر ہیں کہ جنھوں نے اسلام کو یھاں لاکر کھڑا کر دیا کہ آج لوگوں کے ذھنوں میں دھشت گردی و اسلام ایک ھی سکّے کے دو رخ محسوس ھوتے ہیں؟
کیوں آج دھشتگردی کے مفھوم کے ساتھ ھی اسلام کا مفھوم ذھن میں آتا ہے؟ کیا یہ نقصان اسلام کو صرف خارجی دشمن نے پھنچایا؟ یا پھر اسلام ھی کے اندر رہ کر اس کے داخلی و اندرونی دشمن نے؟ کہ جس کو آج تک امت مسلمہ پھچان ھی نہ پائی ھو۔
تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ طولِ تاریخ میں اسلام کا سامنا ھمیشہ اِن دونوں دشمنوں سے رھا ہے، بلکہ اگر اس طرح کھا جائے تو بے جا نہ ھوگا کہ اسلام کے نشیمن پہ غیروں سے زیادہ اپنوں نے بجلیاں گرائیں۔ ھمیشہ سے جو غفلت امت مسلمہ سے ھوئی وہ یھی ہے کہ مسلمانوں نے اپنے خارجی و بیرونی دشمن پر تو نظر رکھی مگر اندرونی دشمن کی طرف اصلاً توجہ نہ دی، جس کا نتیجہ آج ھمیں بھگتنا پڑ رھا ہے۔
اسی طرح اگر آج بھی مسلمانوں نے اپنے اندرونی دشمن کو نہ پھچانا اور اسے اسلام کی صفوں سے باھر لا کھڑا نہ کیا تو کل شائد اس سے بھی زیادہ بدتر حالات کا سامنا کرنا پڑے۔ اس وقت مسلمانوں پر واجب ہے کہ تلاش کریں کہ ھماری صفوں میں موجود وہ کون لوگ ہیں کہ جنھوں نے اسلام کے سیاسی، نظریاتی، سماجی، معاشرتی و تعلیمی اصولوں پر کاری ضربیں لگائیں ہیں اور اسلام ِخالص کو تبدیل کرنے کی کوششیں کیں اور کر رھے ہیں۔
آج اسلام کے اندر جو فتنے جنم لے رھے ہیں، ان کو پھچاننے کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ تمام علماء اسلام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان آٹھویں صدی ھجری تک انبیاء(ع)، اولیاء و صالحین امت کے بارے میں کلمہ وحدت کے قائل تھے۔ پیغمبراکرم (ص) کی زیارت کو مستحب و ان سے توسل کو حکم قرآن و اسلام سمجھتے تھے۔ بعد ازاں اسی آٹھویں صدی ھجری میں اسلام کے اندر ایک عظیم فتنہ نے جنم لیا کہ جس کے افکار و پیروکار آج بھی کثرت سے دنیا میں موجود ہیں۔ اس فتنے کو دنیا نے سلف و سلفیت کے نام سے جانا۔ ابتداء اسلام ابھی تک اسلام کو جس قدر اخلاقی، سماجی و نظریاتی نقصان اس فتنۂ سلفیت نے پھنچایا، تاریخ میں اس جیسی کوئی مثال نھیں ملتی۔
سلف لغت میں گذشتہ کو کھا جاتا ہے جیسے القوم السّلاف یعنی گذشتگان[1] اسی طرح سلفی سلف کی طرف منسوب ہے۔ ایک قول کی بناء پر سلفی و سلفیت سے مراد دین، عقیدہ و شریعت کو سمجھنے کے لئے گذشتگان[یعنی صحابہ و صلحاء امت] کی طرف رجوع کرنا ہے [2]، جبکہ ایک دوسرے قول کی بناء پر سلفی و وھابی میں کوئی فرق نھیں، دونوں ایک ھی سکے کے دو رخ ہیں۔ ان کے عقائد و نظریات باطل ہیں۔ یہ جزیرۃ العرب میں وھابی جبکہ باھر سلفی کھلائے[3]۔
آٹھویں صدی ھجری میں ابن تیمیہ نامی شخص نے اس فتنے کو جنم دیا۔ اس کا اصل نام ابوالعباس احمد بن عبدالحکیم ہے۔ یہ 661ھ میں شام کے شھر حرّان میں پیدا ھوا۔ یھی وہ پھلا شخص ہے کہ جس نے پھلی دفعہ سلف صالح یعنی صحابہ کرام و تابعین عظام کی پیروی کا دعویٰ کرتے ھوئے زیارت پیغمبر (ص) کو حرام قرار دے کر مسلمانوں کے درمیان پرچم بغاوت بلند کیا، جبکہ حقیقت میں اس کا صحابہ کرام و تابعین عظام کے نظریات سے دور دور تک کوئی تعلق نھیں تھا۔ اسی کو سلفیت کا بانی بھی کھا جاتا ہے، لیکن اگر تاریخ کا دقت سے مطالعہ کیا جائے تو معلوم ھوگا کہ اس فکر نے ابن تیمیہ سے پھلے ھی جنم لے لیا تھا۔ جیسا کہ حاکم نیشاپوری کی روایت کے مطابق سب سے پھلا شخص کہ جس نے تبّرک، توسل و زیارت پیغمبر اکرم (ص) کو حرام قرار دیا اور قبر رسول خدا (ص) کو پتھر سے تعبیر کیا، وہ مروان بن حکم اموی ہے۔[4]
اسی طرح حجاج بن یوسف کا شمار بھی انھیں افراد میں ھوتا ہے۔ مبرد [5] کی روایت کے مطابق حجاج کوفہ میں خطبہ دیتے ھوئے رسول اکرم (ص) کی قبر کی زیارت کرنیوالوں کے متعلق یوں کھتا ہے "افسوس ہے ان لوگوں پر جو بوسیدہ ھڈیوں کا طواف کرتے ہیں۔ انھیں کیا ھوگیا ہے، یہ امیر کے قصر کا طواف کیوں نھیں کرتے، کیا نھیں جانتے کہ کسی بھی شخص کا خلیفہ اس کے رسول سے افضل ھوتا ہے [6]"۔
ذھبی {748ھ} [7] حجاج کے بارے یوں لکھتے ہیں "وہ ظالم، جبار، ناصبی، خبیث و سفّاک تھا۔ ھم اس پر سب و شتم کرتے ہیں اور اسے نھیں مانتے [8]"، جبکہ مروان کے بارے ذھبی یوں رقم کرتے ہیں "مروان کے اعمال بھت قبیح تھے، ھم خدا سے سلامتی کے طلبگار ہیں ۔۔۔۔الی الآخر[9]"۔
یھی وہ فکرِ باطلہ تھی کہ جو چلتی چلتی ابن تیمیہ اور اس کے پیروکاروں تک پھنچی اور ان لوگوں نے اس فکر کو دل و جان سے قبول کیا۔ خود ابن تیمیہ اور اس کے باطل نظریات کے رد میں علماء اسلام میں سے بھت سارے جید علماء نے قلم اٹھایا ہے۔ جیسا کہ تقی الدین سبکی کی ایک کتاب کہ جس کا نام ھی "الدرۃ المضیئۃ فی الرد علی ابن تیمیہ" ہے۔[10] ذھبی اس بارے میں کھتے ہیں کہ "یقیناً ابن تیمیہ نے عالم اسلام کے نیک افراد کو ذلیل کیا اور اس کے اکثر پیروکار کم عقل، دروغ گو، کند ذھن و مکار ہیں۔" [11]
حصنی دمشقی {829ھ} یوں لکھتے ہیں "ابن تیمیہ کافر و زندیق ہے ۔۔۔الی الآخر[12]۔ اسی طرح ابن حجر ھیثمی {973ھ} یوں بیان کرتے ہیں "ابن تیمیہ ایسا شخص ہے کہ جسے خداوند متعال نے اسکے اعمال کی وجہ سے اپنی رحمت سے دور رکھا، اسے گمراہ، اندھا و بھرہ بنا دیا اور اسے ذلیل و رسوا کیا۔" [13]
اسی طرح بھت سارے علماء نے اس کے افکارِ باطلہ کو اپنی کتب یا فتاویٰ کے ذریعے رد ّکیا ہے۔ جن میں سرفھرست تاج الدین، تقی الدین سبکی، ابن حجر عسقلانی {852ھ}، ابن شاکر {764ھ}، ملا علی قاری حنفی {1016ھ}، اور شیخ محمود کوثری مصری {1371ھ} ہیں۔ [14]
ابن تیمیہ کے افکار ھی تھے کہ جن کی بنا پر امت اسلامیہ کو نظریاتی و عملی طور پر دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ جو ان کے نظریئے کا حامل ھو وہ مسلمان، باقی تمام انسانیت کفر و گمراھی کے اندھیروں میں ہے۔ مگر اس پر مسلسل علماء اھل سنت و دیگر مکاتب فکر کے علماء کی شدید مخالفت کی وجہ سے ابن تیمیہ کے منحرف عقائد و نظریات ایک بڑی تباھی کی بنیاد ڈال کر بتدریج پس پردہ ھوتے چلے گئے۔ ایسا محسوس ھونے لگا کہ گویا ان نظریات کا وجود اب نھیں رھا۔ جیسے ھی امت مسلمہ نے اس سے غفلت برتی اور اس پھلو سے صرفِ نظر کیا، تو یہ سستی و غفلت سبب بنی کہ اس فتنے نے 12ویں صدی ھجری میں ایک دفعہ پھر جنم لیا اور ساتھ ھی مسلمانوں کی وحدت پر ایک دفعہ پھر کاری ضرب لگائی۔
12ویں صدی ھجری میں محمد بن عبدالوھاب نجدی نے ایک دفعہ پھر ابن تیمیہ کی فکر کو نہ صرف یہ کہ زندہ کیا بلکہ آل سعود کے زیر سایہ اسے عملی جامہ بھی پھنایا۔ محمد بن عبدالوھاب کی ولادت فتنوں کی سرزمیں نجد میں ھوئی۔ محمد بن عبدالوھاب نے جس تحریک کا آغاز کیا کہ جو حقیقت میں تحریک ابن تیمیہ کا ھی تسلسل ہے، اسے وھابیت کے نام سے شھرت ملی۔[15] یہ وھی تحریک ہے کہ جس کے متعلق صاحب ِکتاب "السلفیۃ و الوھابیۃ" نے کھا ہے کہ "سلفی و وھابی ایک ھی سکے کے دو رخ ہیں اور ان میں کوئی فرق نھیں۔" [16] جبکہ دوسری طرف شیخ نجدی [17] کے والد، دادا، چچا و بھائی محمد بن سلیمان کا شمار اھل سنت کے صحیح العقیدہ حنبلی علماء میں ھوتا ہے۔ یہ تمام شیخ نجدی کے عقائد و نظریات کے سخت مخالف و اسکی تحریک سے بیزار تھے۔
محمد بن عبدالوھاب کی تعلیمی سرگرمیوں پر اگر دقیق نگاہ ڈالی جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ شیخ نجدی کے تمام استاد انتہائی متعّصب و غیر مقلد تھے۔ ابن تیمیہ کی کتابوں و افکار سے مکمل طور پر متاثر تھے اور یہی تعلیم شیخ نجدی کو بھی دی۔ چنانچہ علامہ علی طنطاوی اس بارے میں یوں لکھتے ہیں کہ "مدینہ میں شیخ نجدی کی ملاقات دو ایسے اشخاص سے ہوئی کہ جو اس کی زندگی کا رخ بدلنے میں بہت موثّر ثابت ہوئے، ان میں سے ایک کا نام عبداللہ بن ابراہیم بن سیف تھا کہ جس کا اوڑھنا، بچھونا ابن تیمیہ و اسکے پیروکاروں کی کتابیں تھیں۔[18] اسی طرح ایک اور جگہ یوں بیان کرتے ہیں کہ"شیخ نجدی کہتا ہے کہ ایک دن ابن سیف نے مجھے کہا کہ کیا میں تمھیں وہ ہتھیار دکھاوں کہ جو میں نے مجمع والوں کے لئے تیار کیا ہے؟ شیخ نجدی نے کہا؛ ہاں، ابن سیف اسے ایک کمرے میں لے گیا کہ جو ابن تیمیہ کی کتابوں سے بھرا ہوا تھا۔ اسی طرح شیخ نجدی کا ایک اور استاد محمد حیات سندھی تھا کہ جو حضور (ص) و بزرگان ِ دین کی تعظیم و شفاعت کا سخت منکر تھا۔ جو آیات کافرین کے بارے میں ہوتیں، انھیں مسلمانوں پر چسپاں کرتا۔ علامہ علی طنطاوی مزید لکھتے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ شیخ نجدی نے جو تمام لوگوں کو کافر قرار دیا ہے، یہ ہندوستان کے اسی غیر مقّلد عالم کی تعلیم کا اثر ہے۔"[19] اسی تعلیم و نظریاتِ باطلہ کو بنیاد بنا کر شیخ نجدی نے جزیرہ العرب میں نہتے مسلمانوں کا قتل ِ عام کیا۔ مسلمانوں کی تکفیر، ان کے قتلِ عام اور انکے اموال لوٹنے کی اباحت میں شیخ نجدی خود لکھتے ہیں "اور تم کو معلوم ہوچکا ہے کہ ان لوگوں {مسلمانوں} کا توحید کو مان لینا، انہیں اسلام میں داخل نہیں کرتا۔ ان لوگوں کا انبیاء (ع) و فرشتوں سے شفاعت طلب کرنا اور ان کی تعظیم سے اللہ کا قرب چاہنا، ہی وہ سبب ہے کہ جس نے ان کے ان کے قتل و اموال لوٹنے کو جائز کر دیا ہے۔[20]

جن نظریات و افکار کو شیخ نجدی نے بیان کیا اور ان کی ترویج کی، وہ بعین ہی ابن تیمیہ کے نظریات ہیں۔ شیخ نجدی نے بھی ابن تیمیہ کی طرح توسّل سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "انبیاء (ع) کی عزّت و جاہ کے وسیلے سے دعا مانگنا کفّار سے مماثلت کی وجہ سے کفر ہے۔"[21] مزید یہ کہ شیخ نجدی نے نہ صرف یہ کہ شفاعت سے انکار کیا ہے بلکہ شیخ نجدی کے نزدیک حضور (ص) سے شفاعت طلب کرنا ایسا کفر ہے کہ جس کے بعد شفاعت طلب کرنیوالے کا قتل کرنا اور اسکا مال و اسباب لوٹنا مباح ہوجاتا ہے [22] جبکہ اس کے برعکس علماء اسلام اور بالخصوص امام اہل سنت محمد بن اسماعیل البخاری نے رسول خدا (ص) کے لئے شفاعت مطلقہ کا نظریہ اختیار کیا ہے[23] اور یہی مفہوم آیات قرآنی سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول خدا (ص) کو نہ صرف یہ کہ شفاعت کا اختیار ہے بلکہ شفاعت کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے "اور اللہ تعالٰی سے ان لوگوں کی شفاعت کیجیئے، بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔[24] مزید یہ کہ شیخ نجدی نے تمام علماء اسلام کے اتفاق کے خلاف انبیاء (ع) و صلحاء ِامت سے استمداد و استغاثہ {یعنی مدد طلب کرنے کو} یدعون من دون اللہ کا جامہ پہنا کر عبادت غیر خدا قرار دیا[25] جبکہ اس کے برعکس امام بخاری، قاضی عیاض و دیگر محدثین یوں تحریر کرتے ہیں کہ "ایک دفعہ حضرت عبداللہ بن عمر کا پیر سْن ہوگیا، اس سے کسی نے کہا کہ جو تم میں سب زیادہ محبوب ہو، اس کا نام لو۔ عبداللہ نے بلند آواز سے کہا؛ یامحمد (ص)، تو ان کا پاوں اسی وقت ٹھیک ہوگیا۔[26]

شیخ نجدی اپنے باطل افکار کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلتا رہا۔ یہاں تک کہ اس نے عوامِ اہل سنت و علماء اہلسنت کے قتل کو جائز قرار دیا۔ اس بارے میں علامہ ابن عابدین شامی متوفی {1252ھ} کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ "محمد بن عبدالوھاب کی مثال خوارج جیسی ہے کہ جنہوں نے حضرت علی (ع) کے خلاف خروج کیا تھا۔ اس کا اعتقاد یہ تھا کہ مسلمان صرف وہ ہیں کہ جو اسکے موافق ہیں اور جو ان کے مخالف ہیں، وہ مسلمان نہیں بلکہ مشرک ہیں۔ اسی بنا پر اس نے اہل سنت اور علماء اہل سنت کے قتل کو جائز رکھا۔[27] شیخ نجدی کے افکار کو باطل ثابت کرنے کے لئے یہی کافی ہے کہ شیخ نجدی کے منابع مدّاعی نبوت، مسلیمہ کذّاب، سجاح، اسود عسنی، طلیحہ اسدی و ابن تیمیہ جیسے گمراہ کن لوگوں کی کتابیں ہیں کہ جن کا شیخ نجدی بڑے شوق سے مطالعہ کیا کرتا تھا۔[28] لہذا یہی منابع و شخصیات سبب بنیں کہ شیخ نجدی گمراہی کے گھپ اندھیروں کی طرف بڑھتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ اب خود رسول گرامی (ص) کی ذات بھی اس کے لئے قابل احترام نہ رہی۔ شیخ نجدی کے نزدیک رسول خدا (ص) پر تنقید کرنا ہی توحید کو محفوظ رکھنے کا واحد ذریعہ تھا۔" کبھی رسول خدا (ص) کو طارش یعنی چھِٹی رساں یا ایلچی کہتا، تو کبھی کہتا کہ واقعہ حدیبیہ میں بہت جھوٹ بولے گے تھے۔ اسکا اپنے حلقہ احباب کے اندر توہین رسالت کرنا اسقدر عام ہوگیا کہ ایک دفعہ اس کے سامنے اس کے ایک شخص نے کہا کہ "میری لاٹھی محمد (ص) سے بہتر ہے، کیونکہ یہ سانپ وغیرہ مارنے کے کام آتی ہے اور محمد (ص) فوت ہوچکے ہیں، اب ان میں کوئی نفع باقی نہیں رہا۔ وہ محض ایک ایلچی تھے، جو اس دنیا سے جا چکے۔"[29] شیخ نجدی ان باتوں سے خوش ہوتا۔ اگر غور و فکر کے دامن کو پکڑا جائے تو یہ افکار کوئی نیا مکتب نہیں، بلکہ اْسی حجاج بن یوسف و ابن تیمیہ کے مکتب کا تسلسل ہے۔

شیخ نجدی کی نحوست و بدبختی اسقدر بڑھ گی تھی کہ اب اس کو رسول خدا (ص) پر درود پڑھنا سخت ناپسند تھا اور درود سننے سے اس کو سخت تکلیف ہوتی تھی۔ صرف یہاں تک ہی نہیں بلکہ کہا کرتا تھا کہ کسی فاحشہ عورت کے کوٹھے میں ستار بجانے میں اسقدر گناہ نہیں ہے کہ جسقدر مسجد کے میناروں سے حضور (ص) پر درود پڑھنے کا ہے۔[30] یہ ہیں وہ نظریات کہ جن کو شیخ نجدی نے عالم اسلام کے کونے کونے تک پہنچایا۔ دوسری طرف دنیا کے ہر خطّے میں موجود حق پرست علماء نے اس کے خلاف بھرپور قلم اٹھایا اور حتی الامکان اس کے نظریات ِ فاسدہ کا قلع قمع کرنے کی کوشش کی۔ شیخ ابی حامد مرزوق نے اپنی کتاب [31] میں تقریباً 42 ان علماء کی فہرست مہیا کی ہے کہ جنہوں نے محمد بن عبدالوھاب کے عقائد باطلہ کے رد ّمیں بڑی بڑی کتب تحریر کیں ہیں، تاکہ اس منحوس فتنے کے اثرات سے امت اسلامیہ محفوظ رہ سکے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فتنہ وھابیت، علماء اسلام کی شدید مخالفت کے باوجود، فتنہ ابن تیمیہ کی طرح ختم کیوں نہ ہوا؟ یہ آئے روز بڑھتا کیوں چلا گیا؟ اس کے پیچھے کیا محرکات و اسباب کارفرما تھے اور ہیں؟ آخر کیوں یہ اسلام و مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن، ابھی تک ہماری صفوں میں کھڑا ہے؟ تاریخ اس بات کا ایک ہی جواب دیتی ہے کہ فتنہ وہابیت بھی دوسرے فتنوں کی دب جاتا اور بلآخر ختم ہو جاتا، مگر جیسے ہی یہ فتنہ اپنی آخری سانسیں لے رہا تھا کہ عین اسی وقت اقتدار میں موجود خاندان آل سعود نے اسلام کے اس دشمن کو سہارا دیا اور اپنی آغوش میں پال کر بڑا کیا۔

اس بارے میں مفتی محمد عبدالقیوم یوں بیان کرتے ہیں کہ "محمد بن عبدالوھاب کا ظہور 1143ھ میں ہوا۔ اسکی تحریک 1150ھ میں مشہور ہوئی۔ اس نے پہلے اپنے عقیدے کا اظہار نجد میں کیا اور مسلیمہ کذّاب کے شہر درعیہ کے امیر محمد بن سعود کو اپنا ہمنوا بنا لیا۔ پھر ابن سعود نے اپنی رعایا پر زور ڈالا کہ وہ شیخ نجدی کی دعوت کو قبول کریں۔ پس اہل درعیہ نے مجبوراً دعوت قبول کرلی۔ شیخ نجدی کی دعوت پھیلتی گی، حتی کہ عرب کے قبائل یکے بعد دیگرے دعوت پر لبیک کہتے گئے۔"[32] ایک اور جگہ مفتی عبدالقیوم یوں لکھتے ہیں کہ "شیخ نجدی نے اپنے دین کو پھیلانے کا کام محمد بن سعود کے ذمے سونپ دیا۔ وہ شرق و غرب میں اس کی دعوت پھیلاتا اور سرعام کہتا کہ تم سب لوگ مشرک ہو، تمہارا قتل کرنا، مال و اسباب لوٹنا جائز ہے۔ محمد بن سعود کے نزدیک مسلمان ہونے کا معیار فقط شیخ نجدی کی بیعت تھی۔ محمد بن سعود علی الاعلان کہا کرتا تھا کہ آئمہ اربعہ {امام شافعی، امام مالک، امام احمد اور امام ابو حنیفہ} کے اقوال غیر معتبر ہیں اور جنہوں نے مذاہب اربعہ میں کتابیں لکھیں ہیں، وہ لوگ خود بھی گمراہ تھے اور دوسرں کو بھی گمراہ کیا۔"[33] محمد بن سعود نے اس ذمہ داری کو اتنے خلوص سے ادا کیا کہ شیخ نجدی نے محمد بن سعود کی خاطر "کشف الشبہات" نامی ایک رسالہ تحریر کیا کہ جس میں کھل کر اپنے عقائد فاسدہ کا اظہار کیا۔ اس میں اس نے تمام مسلمانوں کو کافر قرار دیا، اور کہتا تھا کہ پچھلے 6 سو سالوں سے تمام لوگ کافر و مشرک ہیں۔ ابن سعود نے اس رسالے کو اپنی مملکت کی حدود میں نافذ کیا اور لوگوں کو اس کی طرف دعوت دیتا اور شیخ نجدی کے ہر حکم کی تکمیل کرتا۔

پس محمد بن عبدالوھاب "نجدی" قوم میں ایک نبی کی شان سے رہتا تھا۔[34] اسی طرح پھر محمد بن سعود کے بعد عبدالعزیز بن سعود اور پھر سعود بن عبدالعزیز، یہ تمام خاندانِ آل سعود کے وہ ظالم و سفّاک افراد ہیں کہ جنہوں نے وہابیت کی بنیادوں کو مضبوط بنایا اور مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے۔ لہذا آج 12 ربیع الاول 1437ھ۔ق میں سعودی حکومت کا لاکھوں عاشقانِ رسول (ص) کو رسول خدا (ص) کی ذات گرامی پر درود پڑھنے کے جرم میں مسجد نبوی، صحن جبرائیل سے باہر نکال دینا کوئی نئی بات نہیں [35] کیونکہ یہ آج بھی وہی خاندانِ آلسعود ہے کہ جس نے کل وھابیت کی آبیاری کی تھی۔ یہ آج بھی اسی شیخ نجدی کے پیروکار ہیں کہ جس نے امت کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھا۔ آج دنیا میں جہاں کہیں بھی دہشتگردی، قتل و غارت کا بازار گرم ہے تو یہ سب سلف و سلفیت اور وہابیت جیسے افکار کے مرہونِ منت ہے۔ القاعدہ ہو، لشکرجھنگوی، طالبان ہوں یا پھر داعش یہ سب انھیں افکار کے سائے میں پلے بڑھے ہیں۔ ان کے نزدیک دنیا کا ہر انسان کافر و مشرک ہے۔ لہذا کل کی طرح آج بھی یہ اسلام کے حقیقی چہرے کو تبدیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ مقام فکر تو یہ ہے کہ وہ خاندانِ آل سعود کہ جس کا عقائد اہل سنت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، وہ پوری اہل سنت کمیونٹی کی سرپرستی کا دعویٰ کس منہ سے کرسکتا ہے۔ الغرض یہ کہ آج دنیا کے کسی خطے میں بھی اگر اسلام کو مشکلات و دشواری کا سامنا ہے، تو اس کی وجہ صرف اور صرف یہی ہے کہ آج امت مسلمہ اپنے اندرونی دشمن کو نہیں پہچانا اور اسے اپنی صفوں سے باہر نہیں نکالا، یا پھر پوری امت مسلمہ، نہ جانے کن مصلحتوں کا شکار ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آج مسلمانوں کو اپنے خارجی دشمن کے ساتھ ساتھ، اپنے اندرونی دشمن پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔ آخر میں آل سعود کے بارے میں بس اتنا کہوں گا کہ اسلام نے ان کے مزاج، فطرت اور عادات کا کچھ نہیں بگاڑا، یہ ظہورِ اسلام سے پہلے جیسے تھے، آج بھی ویسے ہی ہیں، بقولِ اقبال
یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود

منابع
[1] معجم مقاییس اللغۃ [مادہ سلف] ج ۲ ص ۳۹۰
[2] الصعوۃ الاسلامیہ ص ۲۵ قرضاوی
[3] حسن بن سقاف ص ۱۹ طبع دارالامام النووی اردن ،عمان
[4] مسند احمد بن حنبل ج ۵ ص ۴۲۲[مروان وجناب ابو ایوب انصاری والی روایت]
[5] مبرد کا شمار نحو کے مشہور علماء میں ہوتا ہے
[6] الکامل ج ۱ ص ۱۸۵ ، شرح ابن ابی الحدید ج ۱۵ ص ۲۴۲
[7] اس کا اہل سنت کے معتبر و بزرگ علماء میں شمار ہوتا ہے
[8] سیر اعلام النبلاء ج ۴ ص ۳۴۳
[9] میزان الاعتدال ج ۴ ص ۸۹
[10] تاریخ نجد و حجاز ص
[11] تکملۃ السیف الصیقل ص ۹ ، الاعلان بالتوبیح ص ۷۷
[12] النفی و التغریب {طبسی }۱۰۹ ، بحوث فی الملل و النحل ج ۴ ص ۵۰
[13] الدررالکامنۃ ج ۱ ص ۸۸ تا ۹۶
[14] طبقات الشافیعہ الکبریْ ج ۱۰ ص ۳۰۸
[15] تاریخ نجد و حجاز ص ۲۳ اما محمد ،فھو صاحب الدعوۃ التی عرفت باالوھابیۃ
[16] رجوع سابقہ حولہ نمبر ۳ حسن بن سقاف
[17] محمد بن عبدالوھاب کا مشہور لقب ہے ۔ جہاں بھی شیخ نجدی آئے اس سے مراد محمد بن عبدالوھاب ہی ہے
[18] علی طنطاوی جوہری مصری متوفی ۱۳۵۳ھ محمد بن عبدالوھاب ص ۱۵
[19] محمد بن عبدالوھاب ص ۱۶ ، ۱۷
[20] کشف الشّبہات ص ۲۰ ،۲۱ عربی "و عرفت ان اقرارھم بتوحید الربوبیۃ لم یدخلھم فی الاسلام و ان قصدھم الملائکۃ الانبیاء والالیاء یریدون شفاعتھم والتقرب الی اللہ بذلک ھو الذی احّل دماءھم و اموالھم"
[21] تاریخ نجد و حجاز ص ۶۸
[22] تاریخ نجد و حجاز ص ۸۲
[23] مفہوم حدیث ، صحیح بخاری ج ۱ ص ۴۷
[24] واستغفرلھم اللہ ان اللہ غفور رحیم {آیت قرآنی}
[25] محمد بن عبدالوھاب ص ۲۳
[26] الادب الفرد ص ۱۴۲ ، شفاج ج ۲ ص ۱۸
[27] ابن عابدین شامی رد المحتار ج ۳ ص ۴۲۷ ،۴۲۸
[28] تاریخ نجد و حجاز ص ۱۴۰
[29] تاریخ نجد و جحاز ص ۱۴۱ ، ۱۴۲
[30] ایضاً
[31] التّوسل بالنبی و جہلۃ الوہابیین ص ۴۴۹ تا ۲۵۳
[32] تاریخ نجد و جحاز ص ۱۳۲
[33] ایضاً ص۱۴۴
[34] ایضاً ص ۱۵۹ تا ۱۶۰
[35] ۹۲ نیوز جینل {۱۲ ربیع الاول }
تحریر: ساجد علی گوندل
 

Add comment


Security code
Refresh