www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

انتھا پسند صیھونیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر آج حملہ کردیا۔

 

اطلاعات کے مطابق صیھونی کالونیوں کے انتھا پسند صیھونیوں نے مسجد الاقصی کے صحن پر دھاوا بول دیا۔انتھاپسند صیھونیوں کو غاصب اسرائيلی حکومت کے فوجیوں کی مدد حاصل تھی۔مسجد الاقصی پر صیھونیوں کا حملہ فلسطینی نمازیوں اور صیھونی کے درمیان جھڑپ کا سبب بنا۔اس دوران غاصب صیھونی حکومت کے فوجیوں نے 3 فلسطینی نمازیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ ادھر صیھونی حکومت کی ایک جیل " مجدو " میں ایک فلسطینی نوجوان عرفات جرادات کی شھادت کے بعد فلسطینی مظاھرین نے صیھونی حکومت کے خلاف وسیع احتجاجی مظاھرے کئے ہیں جبکہ عرفات جرادات کی شھادت پر مبنی صیھونی حکام کے اقدام کے خلاف صیھونی حکومت کی جیلوں میں قید ساڑھے چار ھزار فلسطینیوں نے بھوک ھڑتال شروع کردی ہے۔ صیھونی حکومت کے فوجیوں نے مظاھرین کو منشتر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ھونے کی اطلاعات ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh