www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

01012
غاصب صھیونی ٹولے اسرائیل کے فوجیوں نے عید بعثت و رسالت کا جشن منا رہے فلسطینیوں پر دھاوا بول کر کم از کم پچیس فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
فارس نیوز کے مطابق پیر کے روز فلسطینی باشندے بیت المقدس کے باب العامود پر جشن بعثت و نبوت منانے کے لئے جمع تھے کہ اچانک صھیونی فوجیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔
صھیونی جارحیت میں کم از کم پچیس فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں چار کمسن بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطین کے شہر بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصیٰ کو پیغمبر اسلام﴿ص﴾ سے خاص نسبت حاصل ہے جس کے پیش نظر مدینہ منورہ سے دور فلسطینی عوام سال کی مختلف مذہبی مناسبتوں پر وہاں اکٹھا ہو کر اپنے جذبہ ایمانی کی تسکین کا سامان فراہم کرتے ہیں تاہم غاصب صھیونیوں کو فلسطینیوں کے یہ اقدامات پسند نہیں اور وہ مختلف بہانوں سے انہیں روکنے اور کچلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
خود ساختہ صھیونی ریاست اسرائیل اپنے توسیع پسندانہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کسی بھی انسانی اور قانونی حد کی قائل نہیں ہے اور وہ ہر ممکن شکل میں فلسطینی عوام کی سرکوبی کر کے انہیں فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے جاری جنگ سے باز رکھنے کی کوشش کرتی ہے تاہم فلسطینی عوام بھی یہ ٹھان چکے ہیں کہ وہ کسی قیمت پر اپنی سرزمین اور قبلہ اول کی آزادی کے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس راہ میں وہ اپنی جان نچھاور کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh