www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

721g4
میزائل سازی کے لحاظ سے یمن پورے جزیرہ نمائے عرب میں پہلے نمبرپر آگیا ہے اور سعودی حکومت پر مزید کاری ضربیں لگانے کے لیے تیار ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے سعودی اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی حکومت نے یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ ختم نہ کیا تو اسے مزید سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یمن کے مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اندرون ملک تیار کیے جانے والے میزائیلوں کے معیار اور رینج کے لحاظ سے یمن اس وقت پورے جزیرہ نمائے عرب میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
یحی السریع نے کہا کہ اندرون ملک تیار کیے جانے والے جدید ترین میزائل سسٹم کی رونمائی بہت جلد کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ جنگ کے ساتویں سال کے دوران یمن کی مسلح افواج جدید ترین میزائل سسٹم کے ساتھ سعودی اتحاد پر مزید کاری ضربیں لگائے گی۔

Add comment


Security code
Refresh