www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

752g6
پاکستان کی اپوزییشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم میں شدید اختلافات اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر پی ڈی ایم میں اختلافات مزید بڑھتے نظر آرہے ہیں اور اپوزیشن کی اکثر جماعتوں نے تحفظات کر اظہارکیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے پیپلز پارٹی کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مولانا فضل الرحمان بھی پی ڈی ایم اتحاد کو نظر انداز کرنے پر پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے خفا ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا شکوہ تھا کہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ پارٹی) کی حمایت حاصل کرکے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے یوسف رضا گیلانی کو بھی سلیکٹڈ قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ پتا نہیں پیپلز پارٹی سے یہ تاریخی غلطی کس نے کروائی ہے، پی پی نے خود کو نقصان پہنچایا ہے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اس عمل سے اپوزیشن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی درخواست جمع کرائی، درخواست پر 30 ممبرز کے دستخط بھی موجود تھے، جن میں پیپلزپارٹی کے 21 ، اے این پی کے 2، جماعت اسلامی کا ایک، فاٹا کے 2، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران شامل تھے۔ جس کے بعد یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا، اور سینیٹ سیکریٹریٹ نے ان کے عہدے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh