www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

713g7
عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
بغداد الیوم کے مطابق عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا کہنا ہے کہ ملک کی مسلح افواج داعش کے خلاف جنگ کی پوری توانائی رکھتی ہیں اور ہمیں غیرملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے بتایا ہے کہ ہماری بری فوج اور فضائیہ نے حال ہی میں صوبہ کرکوک کے کوہستانی علاقوں میں داعش کے خلاف بھرپور کارروائیاں بھی انجام دی ہیں جس کے دوران دھشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک عرصے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ بھی ایک قرارداد کے ذریعے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh