www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

903g2
ایران کے وزیرخارجہ نے ایک مراسلے میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے یورپ و امریکہ کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے-
ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹرمحمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل کے نام اپنے ایک مراسلے میں بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے تعلق سے یورپ اور امریکہ کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
متعدد صفحات پرمشتمل اپنے اس مراسلے میں ایران کے وزیرخارجہ نے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں یورپ و امریکہ کی روش پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ مقابل فریقوں کی جانب سے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے پرعمل کئے جانے کی صورت میں ایران بھی فوری طور پر اس معاہدے پر دوبارہ عمل کرنا شروع کردے گا۔
دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پابندیاں ہٹائی جانے کے بعد جیسا کہ رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے، اسلامی جمھوریہ ایران بھی ان اقدامات کو فوری طور پر روک دے گا جو اس نے مقابل فریق کی خلاف ورزیوں کے جواب میں انجام دئے ہیں اور عمل درآمد کو معطل کیا ہے-
انھوں نے الاخبار چینل سے گفتگو میں کہا کہ امریکی پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں جیسا کہ رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے ایران اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل درآمد شروع کردے گا -
ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کے بقول ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر حقیقت کا پتہ لگانے کا مرکز آئی اے ای اے ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے ذیل میں امریکہ کی جانب سے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی ایٹمی معاہدے میں واپسی کے بارے میں ایران کا موقف مکمل واضح ہے اور ایران کے وزیر خارجہ نے تہران کے اس موقف کا صراحت کے ساتھ اعلان بھی کیا ہے۔
اسی اثنا میں اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے کورونا کے خلاف مہم میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے متعلق ایک اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں کورونا ویکسین تک کروڑوں لوگوں کی دسترسی میں رکاوٹ کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کے خلاف مہم میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی صورت میں ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مجید تخت روانچی نے پابندی عائد کرنے والے ملکوں کو مخاطب کر کے ٹوئٹ کیا ہے کہ غیر قانونی پابندیاں ختم کر دیں تاکہ لوگوں کو کورونا سے نجات دلائی جا سکے-

Add comment


Security code
Refresh