www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

140f0
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شھید و فداکار خواتین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ قومی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں ان مجاہد، فداکار اور شجاع خواتین کو اسلامی انقلاب کی قابل فخر چوٹیوں پر فائز قرار دیا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام میں آیا ہے کہ شھید و مجاہد و فداکار خواتین، اسلامی جمھوریہ ایران اور اسلامی انقلاب کی قابل فخر کارناموں کی چوٹیوں پر فائز ایک نمونہ ہیں۔
آپ نے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ ایمان کی طاقت نے ایرانی خواتین کی مجاہدت کا عظیم راستہ کھولا اور دشوار میدانوں میں ان کی خلاقیت، شجاعت و فداکاری کے ساتھ موجودگی نے ان کو حیرت انگیز مثالی خواتین میں تبدیل کر دیا۔
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سائنس و ٹیکنالوجی اور تحقیقات کے محاذوں پر ان خواتین کی موجودگی، ہنرمندی میں ان کی درخشندگی، سیاسی، سماجی اور انتظامی امور میں ان کے فن و ہنر اور سرانجام حفظان صحت اور خاص طور سے حالیہ کڑی آزمائش کے دور میں بیماروں کی تیمارداری، یہ سب کی سب، ایرانی خواتین کی اعلی ترین اخلاقی و معنوی خصوصیات ہیں جو نظام اسلامی کی برکت اور دین اسلام کے گرانقدر دروس سے ان میں نمودار ہوئی ہیں۔
رھبرانقلاب اسلامی نے تاکید فرمائی کہ ایرانی خواتین، منحوس پہلوی دور حکومت میں بیشتر خواتین پر مسلط کردہ مغربی ثقافت، برائیوں اور انحطاط کے باوجود، اسلام کی مطلوب شرافت و پاکیزگی سے خود کو قریب کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور یہ ایک بڑا اورعظیم قابل فخر کارنامہ ہے۔
آپ نے شھید، مجاہد اور فداکار خواتین کو اسلامی انقلاب کی قابل فخر اور بلند ترین چوٹیوں سے تعبیر کیا اور ان خواتین کو مجاہدہ، بہادر اور سرفروش قراردیا۔
17 ھزار شھداء، غازیوں اور جانباز خواتین کی قومی کانفرنس "لشکر فرشتگان تاریخ" کے نام رھبر انقلاب اسلامی کا پیغام شھید فاؤںڈیشن میں ولی فقیہ کے نمائںدے حجت الاسلام شکری نے پڑھ کر سنایا۔

Add comment


Security code
Refresh