www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

146f5
جنیوا میں عالمی اداروں میں روس کے نمائندہ دفتر نے ایران میں انسانی حقوق کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیاسی رویے پر تنقید کی ہے۔
روس کے نمائندہ دفتر نے منگل کے روز ایک ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ کافی عرصے سے ایران میں انسانی حقوق کی حمایت کے بارے میں مذاکرات کو سیاسی طریقے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس سے جیو پالیٹکل اہداف کے لیے استفادہ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے اس ادارے کی انسانی حقوق کونسل کی نشست میں ایران میں مبینہ طور پر چھوٹے ہوتے شہری ماحول پر تشویش ظاہر کی ہے۔
جرمنی نے بھی اس نشت میں ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے برے ہونے کا دعوی کرتے ہوئے اس ملک میں مذہبی اقلیتوں کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔
جرمنی کی جانب سے یہ تشویش ایسے عالم میں ظاہر کی گئي ہے کہ ایران میں یہودیوں کے رہنما آرش آبائي نے نیویارک کی یشیوا یونیورسٹی کی ایک آن لائن نشست میں کہا کہ رائج تصور کے برخلاف، آج ایران میں زندگي گزارنے والے یہودی اسلامی انقلاب سے پہلے کی نسبت زیادہ سہولت کے ساتھ اپنے مذہبی مراسم انجام دیتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh