www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

146f1
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی ہے۔
پاکستان میں الیکشن کمیشن نے، سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف نے اسلام آباد کی نشست سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست کی تھی۔
پی ٹی آئی کی اس درخواست پر الیکشن کمیشن کی چار رکنی بینچ نے منگل کو سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کی چار رکنی بینچ نے درخواست گزاروں کے دلائل سننے کے بعد انھیں مسترد اور یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روکنے سے انکار کر دیا۔

Add comment


Security code
Refresh