ایران اور ھندوستان کے مابین منظم سیاسی مذاکرات کا پندرھواں دور پیر کو نئی دھلی میں ھوا جس میں دونوں ملکوں کے مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اور ھندوستان کے سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے اس اجلاس میں ایٹمی معاھدے سے متعلق تازہ ترین صورتحال اور ایٹمی معاھدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد تھران اور نئی دھلی کے تعاون کو جاری رکھنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔
ایران اور ھندوستان کے عھدیداروں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور ان کی تقویت کے لئے نئے طریقے اور تدابیر اپنانے کو ضروری قراردیا۔
سید عباس عراقچی اور وجے گوکھلے نے ایٹمی معاھدے کو ایک بڑی سفارتی کامیابی اور عالمی معاھدہ قراردیا اور کھا کہ اس معاھدے پر سبھی فریقوں کی جانب سے عمل درآمد کیاجانا چاھئے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ھندوستان کے خارجہ سیکریٹری کی ملاقات میں سیاسی، سیکورٹی اور علاقائی مسائل خاص طور پر افغانستان کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ملکوں کے عھدیداروں نے چابھار بندرگاہ کے توسیعی منصوبے میں باھمی تعاون کو تقویت دینے پر بھی بات چیت کی۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے دھلی میں اپنے قیام کے دوران ھندوستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر سے بھی ملاقات کی۔
ایران ھندوستان سیاسی مذاکرات کا پندرھواں دور
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 434