www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکہ کے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ تنطیم امریکی انٹلجنس دائرے میں داخل ھونے کی کوشش کررھی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہےکہ القاعدہ اور دیگر دشمن گروہ امریکی انٹلجنس میں گھسنے کی کوشش کررھی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق سی آئے اے نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ میں انٹلجنس ایجنسیوں میں کام کی درخواست دینے والوں میں ایک پنجم افراد دھشتگردی یا امریکہ دشمنی میں ملوث ہیں۔
اس بات کا انکشاف بھی امریکی سی آئي اے کے سابق افسر ایڈورڈ اسنوڈن نے کیا ہے۔ یادرھے القاعدہ اور اسکی ذیلی دھشتگرد تنظیموں کو امریکہ نے ھی علاقے کےبعض ممالک کی مدد سے وجود بخشا تھا۔ ماھرین کے مطابق افغانستان اور پاکستان میں تشدد پسندوں کے خلاف جدوجھد ڈھونگ ہے کیونکہ آج امریکہ ان ھی دھشتگردوں کوشام بلا کر حکومت شام کےخلاف انھیں استعمال کررھا ہے اور انھیں ھرطرح کی مالی اور فوجی امداد دے رھا ہے۔
دھشتگردوں تنظیموں کو پروان چڑھانے میں سعودی عرب نے مالی لحاظ سے امریکہ کی بھرپور مدد کی ہے۔ دنیا میں سرگرم عمل زیادہ تر دھشتگردوں کا تعلق وھابی تکفیری فکر سے ہے جو گھناونے ترین انسانی سوز جرائم انجام دینے میں بھی شرم محسوس نھیں کرتے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh