www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

686514
افغانستان کے اراکین پارلمینٹ نے امریکی شھریوں کے بغیر ویزے کے افغانستان آنے جانے کے معاملے پر سخت تشویش کا اظھار کیا ہے۔
صوبہ بدخشاں سے افغان رکن پارلیمنٹ زلمے مجددی نے حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی شھریوں کی رفت و آمد کو سختی کے ساتھ کنٹرول کرے۔
انھوں نے کھا کہ امریکی شھریوں کے بھیس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ افغانستان میں داخل ھورھے ہیں۔
زلمے مجددی نے واضح الفاظ میں کھا کہ اسرائیل کا خفیہ ادارہ موساد افغانستان میں داعش کو اسحلہ اور تربیت فراھم کر رھا ہے۔
انھوں نے امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کی مذمت کرتے ھوئے حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات معطل کردے۔
ارزگان سے افغان رکن پارلیمنٹ عبیداللہ بارکزئی نے بھی حکومت افغانستان سے ملک میں امریکہ کے خودسرانہ اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh