www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

620170
امیرالمومنین حضرت علیہ السلام کی ولادت با سعات پُر مسرت موقع پر لکھنوء کے مصاحب گنج میں طٰہ فاونڈیشن کی جانت سے طٰہ چیریٹیبل اسپتال کا افتتاح مولانا سید کلب جواد نقوی کے ھاتھوں سے ھوا۔
اس موقع پر مولانا سید کلب جواد نے فرمایا کہ اسلام نے مریضوں کے علاج و معالجے پر بھت تاکید کی ہے اور اسے ایک بھت بڑا کار خیر شمار کیا ہے ۔
انھوں نے یہ بھی فرمایا کہ یہ کام ایک سماجی خدمت بھی ہے کیونکہ آج کے اس مھنگائی کے دور میں غریب اپنا علاج کرانے کے لئے دَر دَر کی ٹھوکریں کھاتا پھرتا ہے ۔
آخرمیں بانی ادارہ مولانا نذر عباس رضوی نے طٰہ فاونڈیشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور آئے ھوئے مھمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
یہ چیریٹیبل کلینک غریب طبقہ کو دھیان میں رکھ کر کھولی گئی ہے جس میں سماج کے سبھی طبقوں کا نھایت رعایتی دروں پر علاج کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ میڈیکل ٹیسٹ بھی مناسب ریٹ پر فراھم کئے جائیں۔ ساتھ ھی ماھر ڈاکٹروں کا بھی انتظام رھے گا۔ کلینک میں وقتاً فوقتاً مریضوں کی سھولت کے لئے فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے ۔

Add comment


Security code
Refresh