www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

اگر کوئی شخص ، ان سبھی شرائط اور خصائص کے ساتھ جو رھبری کے لئے بیان کی گئی ھیں ” ولی فقیہ “ کے طور پر منتخب ھو جا ئے ، تو وہ کتنی مدت تک اس منصب پر باقی رھے گا ؟

”ولایت“چونکہ اسلامی سماج کا (خاص شرائط اور ضروری مسائل) ادارہ کرنے اور لوگوں کی رھبری کرنے کے لئے ھے اس لئے مزید غور و فکر کی ضرورت ھے ۔

اسلام ، انسانوں کو ھر طرح کی ذلت اور غلامی سے نجات دینے کے لئے اور انکے درمیان عدالت بر قرار کرنے کے لئے آیا ھے ۔
 ساتھ ھی ساتھ انکی مادی اور فطری ضرورتوں کو پورا کرنے کے علاوہ انکی روحی اور معنوی جنبوں سے بھی تربیت کرتا ھے تاکہ انسانی سماج کی تعمیر عدالت اور اخلاق کی بنیادوں پر ھو ۔

فقیہ وہ ھوتا ھے ، جو خدا کے احکام اور دین کے مسائل کو قرآن کی آیتوںاور روایات سے سمجھتے ھوئے ان سے استدلال کرے یعنی دلیل لائے اور جو بھی مسئلہ پیش آئے اس میں دین اور مذھب کے نظریہ کو پھچان سکے اور اسے بیان کر سکے ۔